add_action('wp_footer', function () { echo ''; }, 99); Picture Gallery 2026

Picture Gallery 2026

Picture Gallery 2026

Muzaffarabad (24-Sep-2026):

آزاد جموں و کشمیر کےنو منتخب صدر ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے نومنتخب صدر ریاست سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد ہوئی ۔تقریب میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی، وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام،وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری،وزیر اعظم پاکستان کے مشیر رانا ثنا اللہ،سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق،چیف جسٹس ہاںٔی کورٹ جسٹس سردار لیاقت حسین،سابق وزرائے اعظم راجہ فاروق حیدر خان،سردار تنویر الیاس ،صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر،سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان ،وزراء حکومت، ممبران اسمبلی ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹریز حکومت، پولیس افسران سمیت آزاد کشمیر بھر سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔قبل ازیں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان نے صدر آزاد جموں کشمیر کے انتخاب کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا ۔حلف برداری کی تقریب کے بعد صدر ریاست کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Muzaffarabad (23-Sep-2026):

چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں عدالتی و انتظامی امور کی ڈیجیٹل تبدیلی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اجلاس میں سینئر جج عدالت عظمیٰ جسٹس رضا علی خان، جج عدالت عظمیٰ جسٹس خالد یوسف چوہدری، رجسٹرار عدالت عظمیٰ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ڈائریکٹر آئی ٹی نے چیف جسٹس اور معزز ججز صاحبان کو عدالت عظمیٰ میں متعارف کرائے گئے اور زیرتکمیل جدید سافٹ ویئرز اور ڈیجیٹل نظام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ان جدید نظاموں میں بالخصوص عوامی سہولت ڈیسک/پورٹل، انتظامی ڈیش بورڈ، کتب خانہ انتظامی نظام، اکاؤنٹس سافٹ ویئر، نیٹ ورک آپریشن مرکز اور ای-عدالتیں شامل ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ان جدید سہولیات کا مقصد عدالتی اور انتظامی امور کو مزید مؤثر، تیز رفتار اور شفاف بنانا ہے، جبکہ وکلاء اور سائلین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا بھی ان اقدامات کا اہم مقصد ہے۔چیف جسٹس نے اب تک ہونے والی ڈیجیٹل ترقی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے اسے سراہا اور جدید سافٹ ویئرز اور ڈیجیٹل نظام کے استعمال سمیت جاری منصوبوں کو مرحلہ وار مکمل کرنے کی منظوری دی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد وکلاء اور سائلین کے لیے روزانہ کی بنیادوں پر معلومات فراہم کرنے والے عوامی سہولت ڈیسک کا آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوں نے ای-عدالتوں، ایل ای ڈی ڈسپلے نظام اور ای-پیپر بکس سمیت دیگر جدید اقدامات کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں عدالت عظمیٰ میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ وکلاء اور سائلین کو بروقت، آسان اور شفاف عدالتی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اجلاس میں جاری آئی ٹی اصلاحات کو سینئر جج عدالت عظمیٰ جسٹس رضا علی خان کے وژن کے مطابق آگے بڑھانے اور مستقبل میں بھی ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

Muzaffarabad (13-May-2026):

مظفرآباد: چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان سے قائمقام چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس سید شاہد بہار ملاقات کر رہے ہیں سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان، جج سپریم کورٹ جسٹس خالد یوسف چوہدری بھی موجود ہیں

Muzaffarabad (23-April-2026):

مظفرآباد: چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان سپریم کورٹ کے آفیسران و اہلکاران کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں، انہیں شیلڈز پیش کر رہے ہیں، اور ان کے ہمراہ گروپ فوٹو میں موجود ہیں۔ اس پروقار تقریب میں سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان، جج سپریم کورٹ جسٹس خالد یوسف چوہدری، رجسٹرار سپریم کورٹ مظہر اقبال اور دیگر بھی موجود ہیں۔

Islamabad (16-April-2026):

قائمقام صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر سے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر قائمقام صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر اورچیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے آزاد کشمیر میں آئین و قانون کی بالادستی اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر قائمقام صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر اورچیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Muzaffarabad (15-April-2026):

چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر/چیئرمین جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے بدھ کے روز سپریم کورٹ کے کانفرنس ہال میں جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے اٹھارہویں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سینئرجج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان، چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس سردار لیاقت حسین، سینئر جج ہائی کورٹ جسٹس سید شاہد بہار نے شرکت کی۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر/ چیئرمین جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی ریاستی عدلیہ کا سب سے بڑا فورم ہے جس کا بنیادی مقصد ریاستی عوام کو فراہمی انصاف کے لئے اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے ایک مؤثر فریم ورک اور اس پر عمل درآمدبنانا ہے۔فورم سے کئے جانے والے فیصلے حتمی حیثیت رکھتے ہیں اور ان پر عمل درآمد تمام ریاستی اداروں پر لازم ہے۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ نے یکم جون 2025 تا حال ہونے والے فیصلوں کی مفصل رپورٹ اجلاس میں پیش کی۔ رپورٹ میں یکم جون 2025 تا حال ہائی کورٹ میں مظفرآباد، میرپور، کوٹلی اور راولاکوٹ میں کل 6026 مقدمات کے فیصلے ہوئے جبکہ مفاد عامہ کے کل 48 مقدمات میں اس وقت حکم امتناعی جاری شدہ ہے جن کے فوری فیصلے کئے جا رہے ہیں۔ چیئرمین جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی، سینئر جج سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں ججز کی کمی کے با وجود خاطر خواہ تعداد میں مقدمات کے فیصلوں کو سراہا۔اجلاس میں ہائی کورٹ میں طے ہوا کہ زیر سماعت تمام آئینی مقدمات میں بینچ کی سربراہی چیف جسٹس عدالت عالیہ کریں گے۔ دائری کے سال کے حساب سے سب سے پرانے مقدمات کے فیصلے ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں گے۔چیئرمین جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نے قومی اہمیت کے منصوبہ جات، مالی اور ٹیکس سے متعلقہ مقدمات کے علاوہ فوری نوعیت کے تمام دیگر ایسے مقدمات جو براہ راست ریاستی نظام اور مفاد عامہ سے متعلق مقدمات میں فوری اور ترجیحی بنیادوں پر فیصلے صادر کرنے اور حکم امتناعی کے اجراء سے ایک مناسب اور کم از کم مدت کے اندر ایسی درخواستوں کو نمٹانے کی ہدایت کی۔ سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان نے اجلاس کی توجہ فوجداری مقدمات میں مجاز عدالت کی جانب سے ملزم کو دی جانے والی حتمی سزا بالا عدالت اپیل میں زیر سماعت مقدمہ کا فیصلہ ہونے سے قبل پوری ہو جانے کی صورت میں ملزم کو رہائی نہ ملنے کی نسبت طریقہ کار وضع کرنے پر اجلاس کی توجہ دلائی۔ سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان نے کہا کہ نابالغ ملزمان کے مقدمات کے سلسلسہ میں قانون میں ڈسٹرکٹ جج کا ذکر ہے جبکہ ایسے نابالغ بچوں کو ضلعی عدالت میں دور درازلے جانے کے بجائے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں پیش کیا جا نے کی گنجائش ہونی چاہئے۔ اجلاس میں سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان کی جانب سے اٹھائے گئے نکات پر تفصیلی غوروخوض کے بعد اجلاس میں متفقہ طور پر طے ہوا کہ اس سلسلہ میں سیکرٹری قانون جیل حکام کو بذریعہ سرکلر/حکم پابند کریں کہ ایسے ملزمان کی رہائی سے متعلق ایک میکنزم بنایا جائے۔ جبکہ نابالغ ملزمان کے مقدمات کے سلسلہ میں متفقہ طور پر اجلاس میں طے ہوا کہ ایسے نابالغ ملزمان کو دور دراز ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں پیش کرنے کے بجائے قریب ترین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں پیش کرنے کے سلسلہ میں تحت قانون کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اجلاس میں یہ بھی طے ہوا کہ عدلیہ کی آزادی کے تصور کے پیش نظر ایکس کیڈ ر جج صاحبان کی رخصت، مامورگی اور دیگر تمام انتظامی معاملات آبائی محکمہ (عدلیہ) کے پاس رہیں گے۔اجلاس میں یہ بھی طے ہوا کہ برنالہ میں اپریل 2026 کے اواخر میں ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت کا م شروع کر دے گی اوررواں مالی مسائل کی بنا پر فی الوقت عدالتی عملہ کی فراہمی ممکن نہ ہے تاہم فی الحال پہلے سے موجود عدالتی عملہ کے ساتھ کام چلایا جائے گا۔ رواں ماہ کے اواخر میں برنالہ میں ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت کا افتتاح ہو گا۔ سیکرٹری قانون نے اجلاس کو بتایا کہ سروس ٹربیونل ایکٹ، ایم ڈی اے ایکٹ، ڈریس کوڈ آیکٹ، انوائرنمنٹل ایکٹ اور دیگر مجوزہ قوانین میں ترامیم کا معاملہ قانون سازی کے مراحل میں ہے۔ اجلاس کے آخر میں چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر (چیئرمین جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی) نے تمام شرکائاجلاس کا شکریہ ادا کیا۔

Muzaffarabad (14-April-2026):

مظفرآباد: چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان سے تحصیل بار ایسوسی ایشن برنالہ کے عہدیداران اور سینئر وکلاء کا وفد ملاقات کر رہا ہے

Muzaffarabad (12-March-2026):

چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راجہ وسیم یونس ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کر رہے ہیں اس موقع پر سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان بھی موجود ہیں

Muzaffarabad (12-March-2026):

چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر/چئیرمین جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی راجہ سعید اکرم خان نے جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں جناب جسٹس رضا علی خان سینئر جج سپریم کورٹ، چیف جسٹس ہائی کورٹ جناب جسٹس سردار لیاقت حسین اور جناب جسٹس سید شاہد بہار سینئر جج ھائی کورٹ نے شرکت کی۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ راولاکوٹ سرکٹ سے ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ سیکرٹری قانون، انصاف و پارلیمانی امور ڈاکٹر ادریس عباسی نے یک نکاتی ایجنڈے پر اجلاس کو بریف کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں پوری دنیا اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی معاشی لحاظ سے متاثر ہو رہا ہے اور غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر قومی مفاد میں اہم ترین فیصلے وقت کی ضرورت ہیں۔ اجلاس میں جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نےمتفقہ طور پر فیصلے کئے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ اجلاس میں اگلے دو ماہ کے لئےریاست کی عدلیہ کے تمام جج صاحبان, سابق جج صاحبان اور آٖفیسران کے زیر استعمال گاڑیوں کے لئے مقرر شدہ ایندھن کی حدمیں پچاس فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ، ہائی کورٹ میں ہفتے میں صرف چار ایام مقدمات کی سماعت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان ناگزیر صورت میں سکیورٹی کے لئے گاڑیاں استعمال کر سکیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ میں جمعہ اور ہفتہ کے دن عدالتی دفاتر ملازمین کی پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کھلے رہیں گے جبکہ ماتحت عدلیہ میں ہفتہ کے دن تعطیل ہو گی۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اعلیٰ عدلیہ میں جمعہ کے دن سماعت نہ ہونے کی وجہ سے اس دن کے مقدمات ہفتہ کے دیگر چار ایام میں ایڈجسٹ کئے جائیں گے جبکہ ماتحت عدلیہ میں ہفتہ کے دن تعطیل کی وجہ سے اس دن مقرر شدہ مقدمات کو بغرض سماعت ہفتے کے دیگر ایام میں ایڈجسٹ کیا جائے گا تاکہ فراہمی انصاف میں تاخیر نہ ہو۔ اسی طرح سرکٹ بینچوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے مقدما ت کی سماعت کی جائے گی تاکہ فوری فراہمی انصاف کو یقینی بنایا جائے اور ٹور کی صورت میں اٹھنے والے ایندھن اور دیگر اخراجات میں بچت ہو سکے۔ سرکٹ بینچوں میں ٹور کے دوران تمام آفیسران اور عملہ الگ الگ گاڑیوں میں سفر کے بجائے ایک ہی گاڑی میں سفر کریں گے۔ جملہ ججز صاحبان اعلیٰ عدلیہ اور ماتحت عدلیہ ٹور کے دوران سفر خرچ حاصل نہیں کریں گے۔اجلاس میں کئے گئے فیصلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ اجلاس کے آخر میں چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نے تمام شرکائے اجلاس کا شکریہ ادا کیا۔

Muzaffarabad (20-Feb-2026):

2026نو تعینات چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفٰی مغل نے بطور چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ مظفرآباد میں منعقد ہوئی جس میں ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی،انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن (ر) لیاقت علی کے علاوہ سیکرٹریز حکومت، ڈسٹرکٹ جوڈیشری اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قبل ازیں ڈرافٹسمین محکمہ قانون انصاف و پارلیمانی امور امجد علی منہاس نے جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفٰی مغل کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

Mirpur (29-Jan-2026):

Hon’ble Chief Justice of Azad Jammu and Kashmir and Chairman of the Council of Islamic Ideology, Mr. Justice Raja Saeed Akram Khan, accompanied by Supreme Court Judges Justice Raza Ali Khan and Justice Khalid Yousaf Chaudhary, is presiding over the 111th meeting of the Council of Islamic Ideology

Muzaffarabad (15-Jan-2026):

Hon’ble Chief Justice of Azad Jammu and Kashmir / Chairman Supreme Judicial Council, Mr. Justice Raja Saeed Akram Khan, presides over a meeting of the Supreme Judicial Council at Muzaffarabad. Hon’ble Senior Judge Supreme Court of AJ&K, Mr. Justice Raza Ali Khan, and Hon’ble Chief Justice High Court of AJ&K, Mr. Justice Sardar Liaqat Hussain, also participated in the meeting.

Muzaffarabad (13-Jan-2026):

Acting Inspector General of Police, Mr. Yasin Qureshi, calls on the Hon’ble Chief Justice of Azad Jammu and Kashmir, Mr. Justice Raja Saeed Akram Khan, at Supreme Court of AJ&K, Muzaffarabad.

Muzaffarabad (12-Jan-2026):

Honourable Chief Justice of the AJ&K, Mr. Justice Raja Saeed Akram Khan, presided over a meeting regarding ADR, during which the IBA-ADRIC briefed the participants on mediation-related activities. Chief Justice of the High Court of AJ&K and other senior officials were also present at the occasion, followed by a group photograph.

Muzaffarabad (07-Jan-2026):

Prime Minister of AJK, Faisal Mumtaz Rathore, calls on Chief Justice Justice Raja Saeed Akram Khan during his visit to the Supreme Court of AJ&K in Muzaffarabad.

Muzaffarabad (06-Jan-2026):

Participants of the 45th Mid-Career Management Course meet Hon’ble Senior Judge Supreme Court of AJK, Mr. Justice Raza Ali Khan, during their visit to the Supreme Court AJ&K, Muzaffarabad.