2025
Picture Gallery 2024-25
Muzaffarabad: 29th Dec, 2025
Mr. Justice Khalid Yousaf Chaudhary being administered the oath of office as Judge of Supreme Court of Azad Jammu & Kashmir on Monday, 29th December 2025, by Hon’ble Chief Justice of AJ&K at Supreme Court, Muzaffarabad.
Muzaffarabad : 04-Dec-2025
Hon’ble Chief Justice of AJ&K, Mr. Justice Raja Saeed Akram Khan, administered the oath to Mr. Maqbool Ahmed Gondal, who assumed the office of Auditor General of Azad Jammu & Kashmir on 4th December, 2025.
میرپور 30اکتوبر2025
چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں سینئرقانون دان حاجی محمد افضل مرحوم کی یاد میں فل کورٹ تعزیتی ریفرنس سپریم کورٹ رجسٹری برانچ میرپور میں منعقد ہو ا۔تعزیتی ریفرنس میں جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان سمیت سپریم کورٹ،ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر وکلاء بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ افتخارشوکت نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے۔تعزیتی ریفرنس سے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، آزادکشمیر کے ایڈووکیٹ جنرل شیخ مسعود اقبال، وائس چیئرمین بار کونسل چوہدری طارق بشیرایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری راشد رشید ایڈووکیٹ،صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راجہ وسیم یونس ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری فیاض ایڈووکیٹ،چوہدری لیاقت افضل ایڈووکیٹ نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سابق ایڈووکیٹ جنرل مسعود اے شیخ،سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن جاوید نجم الثاقب ایڈووکیٹ،سابق صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بابر اعظم ایڈووکیٹ،کامران طارق ایڈووکیٹ،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک کے علاوہ سینئر وکلاء بھی موجود تھے۔
چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ حسب روایت آج سینئر وکیل حاجی محمد افضل مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں ان کی وفات سے جہاں ان کے خاندان کو دلی صدمہ ہوا ہے وہاں آزاد کشمیر عدلیہ بھی ان کے غم میں برابر کی شریک ہے وہ ایک بلند پایہ کے عظیم وکیل تھے جنھوں نے ہمیشہ عدلیہ کے وقار کو مقدم رکھا۔کورٹ کی طرف سے اگر کوئی سخت بات بھی ہوئی تو انھوں نے کبھی کورٹ کو ناراض نہیں کیا۔وکیل کی یہی شان ہوتی ہے کہ وہ کورٹ کے ساتھ کبھی الجھتا نہیں۔ایسا عمل نوجوان وکلاء کے لیے رہنمائی کا درس دیتا ہے۔انھوں نے کہاکہ موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا دنیا میں آنے کا وقت تو ہر کسی کو معلوم ہے لیکن موت کے وقت کا کسی کوپتہ نہیں۔انھوں نے کہا کہ ان کی موت ایک عظیم موت ہوئی ہے جنھیں کسی بھی شخص کی محتاجی نہیں ہوئی۔دنیا سے چلے جانے کے بعد انسان کا کردار اور اس کے اعمال زندہ رہتے ہیں۔ہماری دعا ہے کہ حاجی محمد افضل ایڈووکیٹ کو اللہ تعالیٰ کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین!
فل کورٹ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیر کے ایڈووکیٹ جنرل شیخ مسعود اقبال نے کہاکہ حاجی محمد افضل ایڈووکیٹ ایک ایسے ماہر قانون تھے جو اپنے کلائنٹ کے ساتھ ٹرائل کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک ساتھ دیتے تھے اور ان پر بھرپور بھروسہ کیا جاتا تھا ان کی انکم ٹیکس اور دیوانی مقدمات میں اعلیٰ خدمات ان کی زندگی کا مظہر ہیں وہ ایک تہجد گزار اور نفیس انسان تھے۔
وائس چیئرمین بار کونسل چوہدری طارق بشیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکیل کے لیے فل کورٹ سے بڑھ کر کوئی عزت نہیں ہے یہی اس کے لیے نشان حیدر ہے۔انھوں نے کہاکہ حاجی محمد افضل ایڈووکیٹ آزادکشمیر کے سینئر ترین وکیل تھے جنھوں نے ہمیشہ وکلاء کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھا۔جونیئر وکلاء کے لیے رہنمائی کی حیثیت رکھتے تھے۔اللہ تعالیٰ انھیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے آمین!
جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری راشد بشیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ حاجی محمد افضل ایڈووکیٹ ایک بلند کر دار اور قانون و آئین کی بالا دستی قائم رکھنے والے نڈر وکیل تھے۔انھوں نے ہمیشہ وکلاء، عدلیہ اورعوامی حقوق کے لیے بھرپور خدمات سرانجام دیں جس پر ہم انھیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر مرحوم کے صاحبزادے چوہدری لیاقت افضل ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان،سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان اور وکلاء برادری کا فل کورٹ تعزیتی ریفرنس منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔بعدازاں مرحوم حاجی محمد افضل کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کروائی گئی۔
میرپور 24اکتوبر2025
چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جناب جسٹس راجہ سعید اکرم خان کو آزاد کشمیر کے78 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پرچم کشائی کے بعد پولیس کا چاق و چوبند دستہ گارڈ آف آنر پیش کررہا ہے ۔
میرپور 21اکتوبر2025
چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا ہے کہ آزادجموں وکشمیر اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین ہونا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل نے آئین و قانون کے تحت تفویض کردہ فرائض کی ادائیگی میں مالی مشکلات کے باوجود مؤثر اورفعال کردار ادا کیا اور ریاست کے متعدد قوانین اور حکومتی ریفرنسز پر سفارشات حکومت کو ارسال کی ہیں۔ حکومت کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے تاکہ ریاستی قوانین کو دین اسلام سے مکمل ہم آہنگ کیا جاسکے۔انھوں نے کونسل کے نئے ممبران کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ د لجمعی اور ذوق کے ساتھ اپنی علمی استعداد اور صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کونسل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 110ویں (نو تشکیل شدہ کونسل کا افتتاحی اجلاس) کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری آزاد جموں وکشمیر اسلامی نظریاتی کونسل حافظ رحمت اللہ نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا جبکہ اجلاس میں سیکرٹری قانون انصاف وپارلیمانی امور محمد سجاد،سیکرٹری مذہبی امور و اقاف عامر محمود مرزا، معزز اراکین کونسل مفتی سید کفایت حسین نقوی، مولانا سعید یوسف خان، مولانا صاحبزادہ پیر محمد حبیب الرحمان محبوبی، مولانا قاری عتیق الرحمان، مولانا سید عتیق الرحمان شاہ،ڈرافٹس مین صیاد حسین گردیزی،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ اکرم خان نے کہا کہ آزادجموں وکشمیر عبوری آئین مجریہ 1974 کے آرٹیکل 3 کے تحت “اسلام” کو ریاستی مذہب قرار دیا گیا جس نے ریاست میں اسلامی معاشرت اور اسلامی نظام کی تشکیل کی بنیاد فراہم کی۔عبوری آئین کے آرٹیکل 31 ذیلی آرٹیکل (6) میں ریاست نے یہ عہد کیا ہے کہ ” آزاد ریاست میں کوئی بھی قانون سازی اسلامی تعلیمات، فلسفہ اور اصولوں کے منافی نہیں کی جائے گی اور تمام رائج الوقت قوانین کو اسلام کی اُن تعلیمات سے ہم آہنگ کیا جائے گا جو قرآن و سنت میں بیان کی گئی ہیں ” اس کے علاوہ عبوری آئین میں آرٹیکل 3-A سے 3-J کو بنیادی اساسی اصول کے طور پر شامل کیا گیا ہے جن کی پاسداری ریاست کے ہر ادارہ پر لازم ہے بالخصوص آرٹیکل 3-Cکہ جس میں یہ عہد کیا گیا ہے کہ ریاست اپنے باشندگان کی انفرادی و اجتماعی زندگیوں کو قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کے لیئے مؤثر اقدامات اٹھائے گی۔ یہ عہد آزاد ریاست میں اسلامی قوانین کی عملداری کی جانب ایک غیر معمولی پیش رفت ہے جو یہاں اسلامی تشخص و اقدار کی ترویج اور شرعی قوانین کی پاسداری کے حوالہ سے ایک مضبوط بنیاد ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام کے اصولوں کے مطابق قانون سازی اور ان قوانین کے اطلاق کے بعد حکومت کو غیر معمولی نوعیت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا جن کے حل کے لیے ایک ایسے ادارہ کی ضرورت محسوس کی گئی جو قوانین کی اسلامی تعبیر و تشریح اور معاشرہ کی اسلامی تشکیل میں حکومت اور اداروں کا معاون ثابت ہو۔ اس پسِ منظر اور آزاد ریاست کے معرض وجود میں آنے کے بنیادی مقاصد کے حصول کے لیئے جون 1978ء میں آرڈیننس کے ذریعہ “اسلامی نظریاتی کونسل” کا قیام عمل میں لایا گیا۔ سال 1997 میں کونسل کو ایکٹ 1997ء کے ذریعہ باقاعدہ قانونی حیثیت حاصل ہوئی جبکہ کونسل کو تیرہویں آئینی ترمیم کے دوران آرٹیکل 32 کے ذریعہ آئینی تحفظ بھی عطا ہو چکا ہے۔ آئینی حیثیت ملنے کے بعد کونسل کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے۔ ایکٹ 1997 کی دفعہ 4 و 5 کے تحت کونسل کو قوانین اور معاشرہ کو اسلام کے مطابق ڈھالنے کے لیئے حکومت اور اسمبلی کی راہنمائی کے لیئے سفارشات مرتب کرنے کے وسیع فرائض تفویض شدہ ہیں۔ کونسل کے قیام سے لے کر تاحال جہاں اس کونسل کی سربراہی چیف جسٹس صاحبان عدالت العظمیٰ کرتے چلے آرہے ہیں، وہیں اس کونسل میں آزادجموں وکشمیر کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے صاحبِ تحقیق، صاحب الرائے جید علماء و مشائخ کرام بطور رکن خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ موجودہ کونسل بھی مستند اور صاحب الرائے اراکین پر مشتمل ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ حضرات کی راہنمائی میں کونسل پہلے سے بھی زیادہ مؤثر کردار ادا کرے گی بلکہ آزاد ریاست میں موجود بین المسالک ہم آہنگی میں بھی مثالی کردار ادا کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ 47 سال کے دوران کونسل نے جہاں گرانقدر علمی و تحقیقی خدمات انجام دی ہیں وہیں کونسل قیام سے ہی پیش آمدہ مسائل کے تدارک کے لیئے بھی تگ و دو کرتی رہی ہے۔ بالخصوص گذشتہ 5 سال سے مسلسل کونسل کے بنیادی اور دیرینہ امور کونسل کے ایجنڈا پر ہیں۔ یہ امر ناقابل محضم اور افسوس کا باعث ہے کہ اس اہم آئینی ادارہ کے وسائل اور افراد کی کمی کو دور کرنے کے لیئے متعدد اعلیٰ سطحی اجلاس ہا کے دوران فیصلہ جات اور طے شدہ امور پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ہے۔ گذشتہ ایک سال حکومت نے کونسل کے معاملات کو کابینہ میں پیش کرتے ہوئے فروری 2025ء میں ایک کابینہ کمیٹی تشکیل دی جس نے اپنی سفارشات مارچ 2025 میں حکومت کو ارسال بھی کر دی ہیں مگر ہنوز ان پر کوئی احکام صادر نہ ہو ئے ہیں حالانکہ وزیر ا عظم نے اپریل 2025ء میں گذشتہ کونسل کے الوداعی اجلاس میں بطور مہمان شریک کرتے ہوئے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق تمام امور کو رواں مالی سال کے آغاز سے عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی تھی۔انھوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت،معرکہ حق آپریشن “بنیان المرصوص”پر بہادر مسلح افواج پاکستان کو بے مثال کامیابی پر خراج تحسین کیا جبکہ پاکستان میں “فتنۃ الخوارج و “فتنۃ الھندوستان” کے خاتمہ کے لیئے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں اور جانی قربانیاں پیش کرنے پر خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کیا۔اجلاس میں مختلف قراردادیں پیش کی گئیں جنھیں اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا ان قراردادوں میں کہا گیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل آزادجموں وکشمیر کا یہ اجلاس بھارت کے جنگی جنون کے جواب میں معرکہ حق آپریشن “بنیان مرصوص” کے دوران دندان شکن جواب اور تاریخی کامیابی پر پاکستان کی بہادرمسلح افواج اور پوری قوم کو خراجِ تحسین اور مبارکباد پیش کرتا ہے، جنہوں نے نہ صرف مملکت پاکستان کی جغرافیائی حدود اور خودمختاری کے دفاع میں پیشہ وارانہ مہارت و مربوط حکمت عملی سے بے مثال جرأت و بہادری کا مظاہرہ کیا بلکہ ازلی و مکار دشمن ہندوستان کی جانب سے سیاسی و انتخابی مذموم مقاصد کی خاطر پہلگام جیسے خود ساختہ،بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈہ پر مبنی ناپاک عزائم کو بھی خاک میں ملا کر اسے ایک تاریخی اور عبرت ناک شکست سے دو چار کیا۔ کونسل کے نزدیک یہ حقیقت اب پوری دنیا پر عیاں ہو چکی ہے کہ بھارت اپنی اس تاریخی شکست کی خفت مٹانے کے لیئے مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض سیکیورٹی فورسز کے ذریعے نہتے اور مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے کے علاوہ جیلوں میں قیدبے گناہ حریت قیادت کو انصاف کے اصولوں کے مغائر سزائیں دلوانے کے لیئے ہندوستان کی اعلیٰ عدالتوں کو بھی بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ کالے قوانین کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں کی گرفتاریاں، جبری گمشدگیاں، گھروں پر چھاپے، اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں روز کا معمول بن چکی ہیں۔ کشمیری عوام بھارت کا جابرانہ تسلط کسی طور پر قبول کرنے کو تیار نہیں اور وہ کئی دھائیوں سے10 لاکھ سے زائد بھارتی افواج کی بندوقوں کے سائے تلے اور قابض بھارتی انتظامیہ کے بنائے گئے غیر انسانی کالے قوانین کے نفاذ کے باوجود اپنی جدوجہد آزادی کو جاری رکھے ہوئے ہیں جس پر کونسل انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ کونسل کی رائے میں یہ بھارتی مظالم کسی وقتی ردِ عمل کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک گہری اور منظم سازش کا حصہ ہیں، جن کا مقصد کشمیری مسلمانوں کو خوف و دہشت کے ذریعے اِنہیں اپنے جائز انسانی اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حقِ خود ارادیت سے باز رکھنا ہے۔ عالمی برادری کی مسلسل خاموشی اور غیر فعال رویہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ یا تو وہ صورتحال کی سنگینی کا ادراک کرنے سے قاصر ہے یا کسی مفاد کے تحت اس انسانی المیہ سے دانستہ چشم پوشی اختیار کیئے ہوئے ہے۔ ٍکونسل کا یہ اجلاس واضح کرتا ہے کہ بھارت کی انتہا پسند ہندو توا قیادت کا جارحانہ، متشدد اور غیر انسانی طرزِ عمل نہ صرف خطے کے امن و استحکام کے لیئے خطرہ بن چکا ہے بلکہ جنوبی ایشیاء کو ایک ممکنہ تباہ کن تصادم کی طرف بھی دھکیل رہا ہے۔ اگر عالمی طاقتوں نے اس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس نہ لیا اور بھارت کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کا پابند نہ بنایا، تو خطے میں ایک مرتبہ پھر بڑا انسانی بحران جنم لے سکتا ہے جس کے اثرات دیرپا اور عالمی سطح پر محسوس کیئے جائیں گے۔ کونسل اس موقع پر اقوامِ عالم، انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور بالخصوص مسلم اُمہ سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی روک تھام، کشمیری عوام کے تحفظ اور ان کے جائز حقِ خودارادیت کے عملی نفاذ کے لیئے فوری، مؤثر اور نتیجہ خیز اقدامات کے لیئے اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں۔ ایک اور قراردار میں اسلامی نظریاتی کونسل آزادجموں وکشمیر کا یہ اجلاس ملک دشمن عناصر، خصوصاً ” فتنۃ الہندوستان ” اور “فتنۃالخوارج” کے دہشت گردوں کی جانب سے بے گناہ شہریوں ا ور مملکت پاکستان کی مغربی سرحدی چوکیوں اور ان سے ملحقہ علاقوں اور شہروں میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتاہے۔اجلاس کی رائے میں معرکہ حق آپریشن “بنیان مرصوص” کے دوران بہادر مسلح افواج پاکستان کی جانب سے عبرت ناک شکست کے بھونڈے اور ناکام ردِعمل کے طور پر بھارتی حکومت اور اس کی خفیہ ایجنسیاں نہ صرف ان دہشت گردوں کی مالی طور پر پشت پناہی کر رہی ہیں بلکہ ریاست پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے ناپاک عزائم کی تکمیل و تسکین کیلئے دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہیں۔ ان مذموم کارروائیوں کے نتیجے میں جو قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، وہ نہ صرف انسانیت کے خلاف جرم ہیں بلکہ عالمی امن کے لیئے بھی ایک سنجیدہ خطرہ ہیں۔ کونسل افواج پاکستان کی اُن جرات مندانہ، بہادرانہ اور بے جگری سے کی جانے والی کارروائیوں کی حمایت کرتی ہے جو ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرنے کے لیئے کی جاری ہیں۔ قوم کی دعائیں اور مکمل حمایت ان کے ساتھ ہے۔ کونسل افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسران و جوانوں کے علاوہ عام شہریوں کی جانب سے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے اور اس بات کا یقین رکھتی ہے کہ ملک و قوم کے لیئے اُن کی لازوال قربانی ضائع نہیں ہو گی اور بالآخر مملکت پاکستان میں دیرپا امن کا باعث ہو ں گی اِن شآء اللہ۔ کونسل کی رائے میں معرکہ حق آپریشن “بنیان مرصوص” کی طرح افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اورحکومت کے ساتھ مل کر ملک کو اس فتنہ و فساد سے پاک کرنے کے لیے پوری قوم کو ہر لحاظ سے متحد و یکجا ہونا ہوگا۔ کونسل مطالبہ کرتی ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے نہ صرف ملکی سطح پر مربوط اور مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے، بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی دہشت گرد عناصر کے خلاف مربوط لائحہ عمل اپنایا جائے۔ کونسل کا یہ اجلاس علماء و مشائخ، مذہبی و سیاسی قیادت،دانشوروں، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا، سوشل میڈیا اور عوام الناس سے اپیل کرتا ہے کہ ملک میں فتنہ و فساد برپا کرنے والے ان دہشت گرد عناصر کے خلاف ہر قسم کے مفادات و مصلحت پسندی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بھرپور اجتماعی مؤقف اور بیانیہ اپنائیں اور ان دہشتگرد عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے بہادر مسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ریاستی اداروں کا ہر ممکن ساتھ دیں۔ایک اور قراردار میں اسلامی نظریاتی کونسل آزادجموں وکشمیر کا یہ اجلاس غزہ پر قابض صہیونی افواج کے ہاتھوں گذشتہ دو برس کے دوران فلسطینی عوام پر وحشیانہ مظالم، خواتین و بچوں کے قتل عام، غزہ میں انسانیت سوز بمباری، ستر ہزار سے زائدفلسطینیوں کی شہادت و زخمی افراد، املاک کو مکمل تباہ کرنے، اقوام متحدہ کے دفاتر وہسپتالوں پر بمباری، زندہ بچ جانے ولاے فلسطینیوں پر خوراک، ادویات، بنیادی ضروریات زندگی کو روکے جانے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ کونسل کا یہ اجلاس سمندری راستے سے فلسطینیوں کے لیئے امداد لے جانے والے پُر امن بین الاقوامی قافلے “صمود فلوٹیلا” پر اسرائیلی حملے اور گرفتاریاں،اسرائیل کی جانب سے مذہبی مقامات کی بے حرمتی اور اشتعال انگیزی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔کونسل کا یہ اجلاس مصر کے شہر “شرم الشیخ ” میں ہونے والے حالیہ غزہ جنگ بندی کے معاہدہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امر کا اعادہ کرتا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار اور دیر پا امن کے قیام کے لیئے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کہ جس کی سرحدیں 1967ء سے پہلے کی سطح پر ہوں،کاقیام ضروری ہے۔جس کے لیئے کونسل کا یہ اجلاس عالمی برادری، خصوصاً اسلامی ممالک اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں، مصر میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے امن معاہدہ پر دستخط کرنے والے تمام ممالک سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ غزہ میں مستقل جنگ بندی، مظالم کے خاتمے اور فلسطین کی تعمیر نو اور منصفانہ امن کے قیام کے لیئے مؤثر اقدامات کریں۔
اجلاس میں اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزیاں کرنے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اسرائیل کی باز پرس کی جائے۔
میرپور22مئی2025
چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں سابق وائس چیئرمین آزاد جموں وکشمیر بار کونسل سردار مشتاق شاہین ایڈووکیٹ کی وفات پر فل کورٹ تعزیتی ریفرنس سپریم کورٹ رجسٹری برانچ میرپور میں منعقد ہو ا۔تعزیتی ریفرنس میں سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم،جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان سمیت سپریم کورٹ،ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکلاء بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر ڈپٹی رجسٹرارریسرچ سپریم کورٹ سید فیضان حیدرنے نظامت کے فرائض سرانجام دیے۔تعزیتی ریفرنس سے چیف جسٹس آزادکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان،آزادکشمیر کے ایڈوکیٹ جنرل شیخ مسعود اقبال،سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر جاوید نجم الثاقب ایڈووکیٹ،ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر راجہ وسیم یونس ایڈووکیٹ،ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے جنرل سیکر ٹری چوہدری فیاض ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔اس موقع پر چوہدری ریاض عالم ایڈووکیٹ نے مرحوم سردار مشتاق شاہین ایڈووکیٹ کے درجات کی بلندی کے لیے دعامغفرت کروائی۔
چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے فل کورٹ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وائس چیئرمین بار کونسل سردار مشتاق شاہین ایڈووکیٹ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے جہاں ان کے خاندان کو دلی صدمہ ہوا ہے وہاں آزاد کشمیر عدلیہ ایک بلند پایہ کے وکیل سے محروم ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک عظیم وکیل تھے جنھوں نے ہمیشہ بار اور بینچ کے رشتہ کو مضبوط بنایا اور ہمیشہ قانون اور آئین کی بالادستی قائم رکھتے ہوئے اپنا مثالی کردار ادا کیا ان کی زندگی کے تمام پہلو کا بغور جائزہ لیا جائے تو وہ مجموعی طور پر نہایت ہی بلند کر دار کی شخصیت اوراعلیٰ پایہ کے وکیل تھے۔انہوں نے کہا کہ وکالت کا پیشہ ولیوں اور توکل والا پیشہ ہے۔وکلاء پسے ہوئے طبقات کے حقوق عدالتوں کے ذریعے حقدار کو دلاتے ہیں جو کسی عبادت سے کم نہیں ہے۔جو لوگ حقوق العباد کا خیال رکھتے ہیں وہ معاشرے کے بہترین انسان شمار ہوتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بار اور بنچ کا رشتہ ایسا ہے جو کبھی جدا نہیں ہوسکتا۔ہماری خوشی اور غم بھی برابر ہیں۔سردار مشتاق شاہین کی رحلت سے جہاں ان کے خاندان کو صدمہ پہنچا ہے وہاں آزادکشمیر کے وکلاء برادری اور عدلیہ بھی ایک اچھے قانون دان سے محروم ہوگئی ہے۔انھوں نے کہاکہ موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔دنیا سے چلے جانے کے بعد انسان کا کردار اور اس کے اعمال کو بھی معاشرے میں عزت و وقار سے دیکھا جاتا ہے۔ہماری دعا ہے کہ سردار مشتاق شاہین کو اللہ تعالیٰ کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
فل کورٹ تعزیتی ریفرنس سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار مشتاق شاہین ایک بلند کر دار اور قانون و آئین کی بالا دستی قائم رکھنے والے وکیل تھے انھوں نے ہمیشہ وکلاء اور عدلیہ کے وقار کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔انہوں نے کہا کہ سردار مشتاق شاہین ایڈووکیٹ کی وفات پر ان کے لواحقین صدمہ کا شکار ہیں وکلاء اور عدلیہ بھی ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔آزاد کشمیر عدلیہ اور وکلاء ایک اعلیٰ وکیل سے محروم ہو گئی ہے۔انھوں نے سردار مشتاق شاہین ایڈووکیٹ کی وکالت،سیاست اور عدلیہ کے لیے دی جانے والی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھو ں نے ساری زندگی اصولوں پر گزاری اور بنیادی انسانی حقوق کے اصول کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں۔آزادکشمیر عدلیہ اور وکالت کے شعبہ میں انھوں نے جو اعلیٰ روایات قائم کیں ہیں وہ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں۔
Mirpur :24-03-2025
Kashmir Orphan Relief Trust (KORT) Hosts Annual Iftar Dinner in Mirpur.
Kashmir Orphan Relief Trust (KORT), the largest orphan care organization in Asia, hosted its annual Iftar dinner in Mirpur.The esteemed Chief Justice of the Supreme Court of Azad Jammu & Kashmir, Raja Saeed Akram Khan, graced the event as the Chief Guest.
The following are some glimpses from the event.
The Hon’ble Chief Justice, Supreme Court of Azad Jammu & Kashmir (AJK), Mr. Justice Raja Saeed Akram Khan, paid a courtesy call on the Hon’ble Chief Justice of Pakistan, Mr. Justice Yahya Afridi, at the Supreme Court of Pakistan today, 7.3.2025.
Chief Justice Supreme Court AJK extended his heartfelt congratulations to Mr. Justice Yahya Afridi on assuming the country’s highest constitutional judicial office. He expressed his best wishes for the success of his tenure in strengthening the rule of law and ensuring the effective dispensation of justice.
Both dignitaries engaged in a constructive exchange of views on matters of mutual interest, reaffirming their commitment to judicial cooperation and institutional development. On this occasion, Chief Justice Raja Saeed Akram Khan formally invited Chief Justice Yahya Afridi to attend the Azad Jammu & Kashmir International Judicial Conference, scheduled for May 10, 2025. The conference will bring together legal experts, members of the judiciary, and scholars to discuss key legal and judicial issues, including the uniqueness of AJK’s judicial structure, the evolution of jurisprudence in AJK, and international laws relating to the Kashmir conflict.
میرپور26 فروری2025ء
چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے،سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم،جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان کے ہمراہ سپریم کورٹ کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کے لئے مختص اراضی پر سال نو موسم بہار شجر کاری کا افتتاح کیا جہاں انہوں نے الگ الگ پودا جات لگائے۔بعد ازاں چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ہمراہ ججز صاحبان سپریم کورٹ میرپور کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کی سائٹ اور محکمہ تعمیرات عامہ بلڈنگ ڈویژن میرپور کی طرف سے نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کے لئے شروع کیے جانے والے کام کے آغاز کا بھی جائزہ لیا۔ محکمہ تعمیرات عامہ بلڈنگ ڈویژن کے افسران نے باقاعدہ مشین لگا کر زمین کو ہموار کرنے کا آغاز کیا جس کا چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر اور ججز صاحبان نے مشاہدہ کیا اس موقع پر محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران نے بتایا کہ رمضان میں سپریم کورٹ میرپور کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کی جگہ کو ہموار کرلیا جائے گا اور عید تک نئی بلڈنگ کا فاؤنڈیشن مکمل ہو جائے گا۔
چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ سپریم کورٹ رجسٹری برانچ میرپور کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت سپریم کورٹ کے شایان شان اور اسٹیٹ آف آرٹ بنائی جائے اس کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔اس موقع پرایڈووکیٹ جنرل شیخ مسعود اقبال، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر جاوید نجم الثاقب ایڈووکیٹ،سپریم کورٹ وہائی کورٹ بار کے عہدیداران،سینئر وکلاء، ناظم جنگلاث راجہ زاہد حسین خان،ناظم جنگلات راجہ جہانزیب خضر،ایس ای بلڈنگ طاہر محمود بٹ،ایکسین بلڈنگ شہزادہ اورنگزیب،ڈی ایف او راجہ عمران شفیع،ڈی ایف او راجہ اکرم سبحانی خان اور کشمیر پریس کلب کے عہدیداران و اراکین بھی موجود تھے۔ تقریب میں ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ افتخار شوکت نے قومی شجر کاری مہم کی کامیابی اور سپریم کورٹ کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کی جلد تکمیل کے لئے دعا کی
میرپوری18فروری 2025
چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا 108واں اجلاس میرپور سپریم کورٹ ریسٹ ہاؤس بلڈنگ میں منعقد ہوا۔جس میں ایجنڈا آئیٹم نمبر ۱کے مطابق کونسل کے سابقہ باقاعدہ اجلاس 106کے دوران فیصلہ کی روشنی میں ” کونسل اور کونسل سیکر ٹریٹ کے تصفیہ طلب دیرینہ مسائل ”پر کابینہ اجلاس کے دوران پیش رفت کا جائزہ لیا گیاجبکہ ایجنڈا آئیٹم نمبر ۲کے مطابق کونسل کے باقاعدہ اجلاس نمبر 107(منعقدہ 21جنوری 2025)کے ایجنڈا آئیٹم نمبر 01ایکٹ 2021،The Transfer of property (Amendment)انتقال جائیداد (ترمیمی) ایکٹ مجریہ 2021کی نسبت حسب فیصلہ کونسل کی سفارشات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اس طرح ایجنڈا آئیٹم نمبر ۳کے مطابق باقاعدہ اجلاس نمبر 107(منعقدہ 21جنوری 2025)کے ایجنڈا آئیٹم نمبر 02کی نسبت کونسل کے فیصلہ کی روشنی میں محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے تعلیمی پالیسی 2023-40کے ابواب 03تا05،12تا15،17،20مندرجات ”مفاہمتی یاداشت ”کی نسبت بریفنگ و حتمی سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ممبران اسلامی نظریاتی مولانا صاحبزادہ پیر محمد حبیب الرحمان محبوبی، مولانا سعید یوسف خان، مولانا مفتی محمد حسین چشتی،مولانا محمد الطاف حسین سیفی،مولانا مفتی محمد عارف،مولانا قاری محمد اعظم عارف، سیکرٹری قانون چوہدری سجاد شریف، سیکرٹری اسلامی نظریاتی کونسل حافظ رحمت اللہ تصور، سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن عنایت علی قاضی، ناظم اعلیٰ تحقیقی تدریس نصاب راجہ نصیر احمد خان نے شرکت کی۔
چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس راجہ سعید اکر م خان نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اسلامی نظریاتی کونسل ایک آئینی ادارہ ہے جو اپنے فرائض کی ادائیگی میں ایک خود مختار ادارہ ہے۔ عبوری آئین مجریہ 1974کے آرٹیکل 32 اور کونسل ایکٹ 1997 کی دفعہ 4 کے تحت کونسل کے فرائض میں یہ شامل ہے کہ وہ صدرِ ریاست، حکومت اور قانون ساز اسمبلی کی جانب سے موصولہ ریفرنس پر اُن کی شرعی راہنمائی کرے۔ اس کے علاوہ کونسل کے فرائض میں یہ بھی شامل ہے کہ عبوری آئین کے آرٹیکل 31 ذیلی آرٹیکل 6 اور کونسل ایکٹ 1997 کی دفعہ 5(c) کی منشاء کے مطابق تما م نافذ العمل قوانین کا جائزہ لے اور اگر ان قوانین میں کوئی امر قرآن و سنت کی تعلیمات کے مغائر ہو تو اس کو شریعت کے مطابق ڈھالنے کی نسبت حکومت کو سفارشات ارسال کرے۔ علاوہ ازیں کونسل ایکٹ کی دفعہ 5(a) کے تحت ریاست کے باشندگان کی انفرادی، اجتماعی زندگیوں کو قرآن و سنت کی تعلیمات اور فلسفہ کے مطابق ڈھالنے کی نسبت اقدامات تجویز کرنے کا وسیع البنیاد اختیار بھی کونسل کو حاصل ہے۔ کونسل قیام سے لے کر تاحال اپنے ان فرائض کی بجا آوری کرتے ہوئے قوانین اور ریفرنسز کے علاوہ اسلامی معاشرہ کی تشکیل کے لیئے ہر شعبہ سے متعلق گرانقدر اقدامات و سفارشات تجویز کر چکی ہے اور موجودہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے دور میں بے شمار ایسے سماجی معاملات و مسائل ابھی تک زیر غور آتے ہیں کہ جن کاحل اسلامی تعلیمات کی روشنی میں تلاش کرنا کونسل کے ذمہ لازم ہے۔ اجلاس کے ایجنڈا میں گذشتہ اجلاس نمبر 106 اور 107 کے فیصلہ جات پر عملدرآمد کے علاوہ تعلیمی پالیسی 2023-40 اور مفاہمتی یادداشت پر باقی ماندہ گفتگو بھی کی گئی۔ انھوں نے ممبران کونسل سے اُمید کی کہ وہ قومی فریضہ سمجھتے ہوئے معیار تعلیم بلند کرنے اور تعلیمی ادارہ جات میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی کردار سازی پرموضوع کے اندر رہتے ہوئے اپنی قیمتی آراء و تجاویز سے محکمہ تعلیم کے حکام کی درست راہنمائی کریں۔چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ کونسل کا موجودہ دورانیہ مکمل ہونے والا ہے۔عید الفطر کے بعد کونسل کا الوداعی اجلاس مظفرآباد میں منعقد ہوگا جس میں اس ادارہ کی مجموعی اور بالخصوص موجودہ کونسل کی تین سالہ کارکردگی پر بحث ہو گی اور کوشش کی جائے گی کہ وزیراعظم آزادکشمیر بھی اس الوداعی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں۔ اجلاس میں ایجنڈے میں شامل نکات پر تفصیلی غوروخوض اور بحث کی گئی اس موقع پر مختلف قراردادیں پیش کیں گئیں جنھیں اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیاجن میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مذمت کی گی۔اجلاس میں اس عزم کا عادہ کیا گیا کہ حق خودارادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جسے اقوام متحدہ نے تسلیم کر رکھا ہے۔یہ اجلاس گزشتہ 77سالوں سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداد ہا کے مطابق مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے اور ڈیڑھ کروڑ سے زائد کشمیریوں کو ان کا مسلمہ حق،حق خودارادیت دینے کی بجائے تعصب،ضد اور ہٹ دھرمی سے علاقہ میں جنگی جنون کو ہوا دے کر کروڑوں انسانوں کے امن و سکون کو غارت کر نے،مقبوضہ کشمیر کے مجبور،مقہور اور مظلوم و بے بس عوام پر ریاستی دہشت گردی اور تشدد کے نئے ریکارڈ قائم کر نے پر حکومت اور ہندوستانی فوج کی شدید الفاظ میں مذمت کر تا ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل آزاد جموں و کشمیر کا یہ اجلاس حالیہ دنوں میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی افواج کی جانب سے بلا اشتعال کارروائیوں، جنگ بندی لائن پر فائرنگ، آزاد کشمیر میں آئی ای ڈیز،ہتھیار سمگل کرنے اور سول آبادی کونشانہ بنا کر ان کے حوصلے پست کرنے کی مذموم کوشش پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔کونسل کا یہ اجلاس لائن آف کنٹرول اورور کنگ باؤنڈری کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کے لیے حکومت ہندوستان کی ایماء پر بھارتی فوج کی مکروہ اور نا کام کاروائیوں کی مذمت کرتا ہے۔ اجلاس کی رائے میں ہندوستان کی جارحانہ کارروائیاں برصغیر کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہاقوام عالم برصغیر کی دو ایٹمی قوتوں کے درمیان اس کشیدگی کی وجہ اور سبب بننے والے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں،بین الاقوامی مسلمہ اصولوں اور کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کروانے میں سنجیدہ کردار ادا کریں۔
اسلامی نظریاتی کونسل آزاد جموں و کشمیرکے اجلاس کی دوسری قرار داد میں غزہ میں حالیہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امر کااعادہ کرتا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی تجویز ڈھونگ کن اور غیر منصفانہ ہے۔ فلسطینی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دوریاستی حل واحد قابل عمل حل ہے۔ 1967 ء سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ایک خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ہی مشرق وسطی میں پائیدار اور دیر پا امن کا ضامن ہے۔ تعمیر نو کے نام پر فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنے اور غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کو جاری رکھنے کی کوئی بھی کوشش نہ صرف بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہو گی بلکہ پورے خطے کے امن اور سلامتی کے لیے بھی خطرہ ثابت ہوگی۔اجلاس کے آخر میں دین اسلام کی سربلندی، تحریک آزادی کشمیر،تحریک تکمیل پاکستان،پاکستان کے استحکام،سلامتی،ترقی،مسلح افواج پاکستان کے شہداء کے لیے دعا کی گئی۔
میرپور28جنوری 2025
چیف جسٹس آزاد جموں کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیرسپریم کورٹ رجسٹری برانچ میرپور کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت میرا خواب تھا جس کا سنگ بنیادسپریم کورٹ آزاد کشمیرکی گولڈن جوبلی کے موقع پررکھا گیا ہے۔یہ عمارت ریاست جموں و کشمیر کی شاندار اور اسٹیٹ آف آرٹ بلڈنگ ہو گی۔جس میں مستقبل کی تمام ضرورتوں کو مدنظر رکھا گیاہے۔جو ایک لمبے عرصہ کے لیے کافی ہو گی۔اس بلڈنگ کی تعمیر کے حوالے سے حکومت آزاد کشمیر، سابق چیف سیکرٹری آزاد کشمیر،سی ڈی او، فیزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ اور انتظامیہ نے بھرپور محنت کی ہے جو اس تاریخی پراجیکٹ کے روح رواں ہیں کے کردار کو سراہتے ہیں۔ادارے ہمیشہ کے لیے ہوتے ہیں اور ان کی بلڈنگ ریاست کی شان ہو تی ہیں۔افراد آتے جاتے رہتے ہیں نئی تعمیر ہونے والی عمارت سپریم کورٹ کی گولڈن جوبلی کا حصہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ رجسٹری برانچ میرپورکی نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پرسپریم کورٹ کے سینئر جج و چیئرمین بلڈنگ کمیٹی جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان،چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ،سینئر جج ہائی کورٹ جسٹس سردارلیاقت حسین،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،ایڈووکیٹ جنرل،وائس چیئر مین بار کونسل،سپریم کورٹ و ہائی کورٹ،ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے صدور و جنرل سیکرٹریز،سینئر وکلاء سپریم کورٹ،سیکرٹری فیزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری مجید احمد،چیف انجینئر محمود ممتار راٹھور، ڈائریکٹر جنرل سی ڈی او جواد لطیف،کمشنر چوہدری مختار حسین،ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض،ایس ایس پی خاور علی شوکت،ایس ای شاہرات انعام الحق،ایس ای بلڈنگ طاہرمحمود بٹ،ایکسین بلڈنگ شہزادہ اورنگزیب،صحافیوں نے شرکت کی۔
چیف جسٹس آزاد جموں کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ آج کا دن ریاست جموں و کشمیر اور سپریم کورٹ کے لیے تاریخی لحاظ بڑی اہمیت کا دن ہے کہ ہم نے آزاد کشمیر سپریم کورٹ رجسٹری برانچ میرپور کی شایان شان بلڈنگ تعمیر کرنے کا باقاعدہ سنگ بنیاد اس وقت رکھ رہے ہیں جبکہ آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کو قائم ہوئے 50سال ہونے والے ہیں اور یہ تقریب بھی ہماری گولڈن جوبلی تقریب کا حصہ ہے۔آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات کو انٹر نیشنل ایونٹ کے طور پر منایا جائے گااور ان ممالک کو مدعو کیا جائے جنھوں نے کشمیر کاذ کو اجاگر کیا اور پاکستان اور کشمیریوں کے موقف کو تقویت دی ہے اور انہیں کشمیر کے موقف کوبریف کیاجائے گا۔انہوں نے سابق چیف جسٹس صاحبان سپریم کورٹ کی بلڈنگ،ریسٹ ہاؤس سمیت دیگر کورٹ بلڈنگ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ چیف جسٹس آزاد جموں کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے سنٹرل ڈیزائن آفس،فیزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ اور انتظامیہ کا کی کارکردگی کو بھی سراہا۔جنھوں نے سپریم کورٹ کی دور حاضر کی تمام ضروریات کو مدنظر رکھ کر شاندار اور عالی شان پراجیکٹ کا نقشہ ڈیزائن کیا۔چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیرنے ایکسین بلڈنگ شہزادہ او نگزیب کو اعلیٰ کارکردگی کا سرٹیفکیٹ دیا۔
میرپور23جنوری2025
چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیرجسٹس راجہ سعید اکر م خان کی سربراہی میں آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے وکیل راجہ فیاض خان ایڈووکیٹ مرحوم (آف مظفر آباد) کی یاد میں تعزیتی فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوا۔ جس میں سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے سینئر جج جسٹس خواجہ محمد نسیم،جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان، ایڈوکیٹ جنرل شیخ مسعوداقبال،صدر سپریم بار ایسو سی ایشن جاوید نجم الثاقب ایڈووکیٹ،سابق ایڈووکیٹ جنرل راجہ انعام اللہ خان،سابق وائس چیئرمین بار راجہ خالد محمود خان،سابق صدر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن بابر علی خان ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن راجہ ماجد علی،سابق صدر بار راجہ ذوالفقار احمد خان،سابق صدر بار کامران طارق ایڈووکیٹ،میاں سلطان محمود ایڈووکیٹ سمیت وکلاء صاحبان کی ایک بڑی تعداد موجو د تھی۔
چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر راجہ سعید اکر م خان نے فل کورٹ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ راجہ فیاض خان ایڈووکیٹ حلیم طبع اور خداداد صلاحیتوں کے مالک وکیل اور نیک انسان تھے جنھوں نے ہمیشہ عدلیہ کے وقار کو قائم رکھا۔اپنے پیشے کے لحاظ سے انہوں نے وکالت میں بڑا نام کمایاجس پر انہیں جتناخراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے اور ہر ذی روح نے اس دنیا سے چلے جانا ہے موت کے بعد انسان کے کردار اور اوصاف زندہ رہتے ہیں۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب مصطفیﷺ کے صدقے راجہ فیاض خان ایڈووکیٹ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آخر میں مرحوم وکیل راجہ فیاض خان ایڈووکیٹ کے ایصال و ثواب و درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی
میرپور 21جنوری2025
چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی زیر صدارت آزاد جموں وکشمیر اسلامی نظریاتی کونسل کا 107 واں اجلاس سپریم کورٹ ریسٹ ہاؤس میرپور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ممبران اسلامی نظریاتی کونسل مفتی سید کفایت حسین نقوی،مولانا صاحبزادہ پیر محمد حبیب الرحمان محبوبی، مولانا سعید یوسف خان، مولانا مفتی محمد حسین چشتی،مولانا محمد الطاف حسین سیفی،مولانا مفتی محمد عارف،مولانا قاری محمد اعظم عارف، سیکرٹری قانون چوہدری وحید الحسن شاہد، سیکرٹری مذہبی امور و اوقاف سر دار ظفر خان، سیکرٹری اسلامی نظریاتی کونسل حافظ رحمت اللہ تصور، سینئر ایڈیشنل سیکرٹری، ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سید سلیم گردیزی، ناظم اعلیٰ تحقیقی تدریس نصاب راجہ نصیر احمد خان،چیئرمین کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسلام آباد محمود احمد،نمائندہ کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن سید مرتضیٰ بخاری،نمائندہ کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن حامد ربانی نے شرکت کی۔
اجلاس کے ایجنڈا میں قانون انتقال جائیداد(ترمیمی) ایکٹ 2021 پرکونسل کے سابقہ اجلاس کے دوران عملدرآمد کی نسبت تفصیلات سے اگاہ کیا گیا جبکہ سیکرٹری قانون کو ہدایت کی گئی کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی مرتب کردہ سفارشات سے حکومت کو مطلع کریں اور آئین کے آرٹیکل 32ذیلی آرٹیکل 7کے مطابق قانون انتقال جائیداد ترمیمی ایکٹ 2021کو کونسل کی سفارشات کے مطابق بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔اسلامی نظریاتی کونسل نے آزاد جموں و کشمیرتعلیمی پالیسی 2023-40مرتب کرنے پر محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور طلبہ کی کردار سازی کے حوالے سے سیکنڈری ایجوکیشن وکریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسلام آباد کی خدمات کو بھی سراہا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ مفاہمتی یاداشت کی نسبت سفارشات کونسل کے آئندہ اجلاس میں مرتب کی جائیں۔
چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کونسل کے سابقہ اجلاس میں حل طلب امور کی نسبت حکومت کو قرطاس کار ارسال کرنے، آزاد جموں و کشمیر اسلامی نظریاتی کونسل اور پاکستان اسلامی نظریاتی کونسل کے مشترکہ اجلاس منعقد کروانے جبکہ صدر آزاد کشمیر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کی موجودگی میں کونسل کے خصوصی اجلاس منعقد کروانے سمیت دیگر قوانین کو اسلامی قوانین سے ہم آہنگ کر نے کے حوالے سے بھی تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔ایوان صدر میں اپنی صدارت میں کونسل کے اجلاس میں صدر آزادکشمیر کی بطور مہمان خصوصی شرکت اور کونسل کے کردار،مسائل کے حل،کونسل کی آئینی حیثیت اور خدمات کو سراہنے پر کونسل کی طرف سے صدر آزادکشمیر کا شکریہ ادا کیاگیا۔اجلاس میں سیرت النبیﷺ پر لکھی جانے والی کتب کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی سربراہی میں کمیٹی کے قیام کو اعزاز اور سعادت قرار دیا۔اجلاس میں مختلف قراردادیں پیش کیں گئیں جنھیں اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا
ان قراردادوں میں مظلوم نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کی طرف سے وحشیانہ بمباری اور فلسطینیوں کی نسل کشی،انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اورعالمی براداری کی خاموشی پر بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی جبکہ ایک اور قرارداد میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر کونسل نے مذمت کی۔ اجلاس میں مسلح افواج پاکستان کے کردار اور بالخصوص ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی مذمت اور فتنۃ الخوارج کی سرکوبی کے دوران سیکیورٹی اداروں کے افسران و جوانوں اور عام عوام کی جانب سے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ان قراردادوں کی تفصیلات میں اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں قابض صہیونی فوجیوں کے ہاتھ بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں پر اندھا دھند بمباری،ریاستی دہشت گردی اور وحشیانہ مظالم، خواتین اور بچوں کے قتل عام، غزہ میں انسانیت سوز بمباری، تقریباً 50 ہزار فلسطینیوں کی شہادت، ایک لاکھ سے زائد زخمی، املاک کو مکمل طور پر تباہ کیے جانے، اقوام متحدہ کے دفاتر، ہسپتالوں پر بمباری، زندہ بچ جانے والے فلسطینیوں پر انسانی بنیادوں پر خوراک و ادویات کے روکے جانے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے منصوبہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔اجلاس کی رائے میں فلسطین (غزہ) میں وسیع پیمانے پر ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں،اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلوں کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے مظالم جاری رکھنے، اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطین میں جاری جارحانہ کارروائیوں جس میں معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اور مقبوضہ علاقوں میں غیر قانونی آبادکاری، مذہبی مقامات کی بے حرمتی اور ان مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے اور یہ سب کچھ ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت اسرائیل کو گریٹر اسرائیل کے منصوبہ کو تکمیل کروانا ہے۔ انسانی حقوق کی بات کرنے والے ممالک اور تنظیمیں فلسطینیوں کے قتل عام پر مذمت بھی کرنے سے گریزاں ہیں اور اسرائیل کو مظالم کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ کونسل کا یہ اجلاس غزہ میں حالیہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اِس امر کا اعادہ کرتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور دیرپا امن کے لیئے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔ کونسل کا یہ اجلاس اقوام متحدہ، انٹرنیشنل ریڈکراس، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں، اقوام عالم اور خصوصاً اسلامی ممالک سے یہ اپیل کرتا ہے کہ وہ غزہ پر مستقل بنیادوں پر مظالم بند کروانے کے لیئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ فلسطینیوں کا قتل عام اور نسل کشی رکوائی جا سکے۔
اسلامی نظریاتی کونسل آزادجموں و کشمیر کا یہ اجلاس مودی سرکار کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی متحد قراردادوں، مختلف عالمی اور دو طرفہ معاہدوں اور خود بھارتی آئین کی مختلف دفعات میں ترمیم کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35-A کے تحت ریاست جموں وکشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی میں کشمیر کی نئی حیثیت کے تحت الیکشن کروانے اور ہندو انتہا پسند حکومت کے قیام کی ناکام کوشش کی پُر زور مذمت کرتا ہے۔ اجلاس کی رائے میں بھارتی جنتا پارٹی نے اپنی انتہا پسندی پر مبنی انتخابی منشور پر عملدرآمد کرواتے ہوئے کشمیری مسلمانوں کو ریاستی باشندہ ہونے کی حیثیت سے حاصل خصوصی حقوق سلب کرنے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی گھناؤنی سازش کی ہے۔ اجلاس کی رائے میں بھارتی سامراج کے اس اقدام جس کی نہ تو کوئی آئینی، قانونی اور اخلاقی حیثیت ہے اور نہ ہی ریاست جموں وکشمیر کے دونوں اطراف بسنے والے عوام اِسے قبول کرتے ہیں۔ ریاست جموں وکشمیر عالمی قوانین، اقوام متحدہ کی قراردادوں، مسلمہ بین الاقوامی اصولوں اور مختلف عالمی معاہدوں کے تحت ناقابل تقسیم وحدت ہے۔
کونسل کا یہ اجلاس اسلامی کانفرنس کی تنظیم، رابطہ عالم اسلامی، موتمر عالم اسلامی ایمنسٹی انٹرنیشنل، انٹرنیشنل ریڈکراس اور انسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں سے یہ اپیل کرتا ہے کہ بھارتی آئین میں سے ریاست جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں، قابض بھارتی افواج کے انسانیت سوز مظالم کو رکوانے اور تحریک حریت کشمیر کے راہنماؤں کی مسلسل غیر قانونی حراستوں اور نظربندیوں کا نوٹس لیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور مسلمہ بین الاقوامی اصولوں کے تحت کشمیریوں کو ان کا جائز پیدائشی حق دلوانے میں اپنا مؤثر اور مثبت کردار ادا کریں۔
آزادجموں و کشمیر اسلامی نظریاتی کونسل کا یہ اجلاس فتنۃ الخواج کی جانب سے ملک میں تواتر سے ہونے والے دہشت کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع خصوصاً مسلح افواج کو نشانہ بنانے اور اس کے نتیجہ میں ہونے والی شہادتوں اور بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ اور رنج الم کا اظہا رکرتے ہوئے ان ظالمانہ اور سفاکانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ اجلاس کی رائے میں اسلام امن و سلامتی، محبت و رواداری اور بھائی چارے کا مذہب ہے اور اسلامی تعلیمات ایک بے گناہ کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیتی ہے۔ ملک کو دہشت گردی کی اس عفریت سے پاک کرنے کے لیئے پوری قوم حکومت، افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے۔کونسل کا یہ اجلاس ملک میں فتنہ فساد برپا کرنے والے انسانیت کے قاتلوں کے خلاف بین الاقوامی طور پر ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے اور ملکی سطح پر علماء و مشائخ مذہبی و سیاسی قیادت اور عوام الناس سے اپیل کرتا ہے کہ ملک میں فتنہ فساد برپا کرنے والے اورملک کے اتحاد و یکجہتی میں دراڑیں ڈالنے والے دہشت گرد عناصر جن کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ان کے خلاف متحد ہو کر پاک افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں کو مضبوط بنائیں تاکہ ملک سے دہشت گردی کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے خاتمہ ممکن ہو سکے
میرپور 16دسمبر2024
چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں آزادکشمیر کے سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل راجہ سعادت علی کیانی مرحوم کی یاد میں فل کورٹ تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر کے سینئر جج جسٹس خواجہ محمد نسیم،جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان،ایڈووکیٹ جنرل شیخ مسعود اقبال،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن جاوید نجم الثاقب ایڈووکیٹ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری شکیل الزمان ایڈووکیٹ، سابق وائس چیئرمین بار کونسل راجہ خالد محمود خان،جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راجہ ماجد علی،سابق صدر بار کامران طارق،چوہدری محمدانور ایڈووکیٹ،سردار محمد اعظم خان ایڈووکیٹ،چوہدری محمد صدیق ایڈووکیٹ، سابق وائس چیئرمین بار کونسل راجہ محمد ندیم ایڈووکیٹ سمیت وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔قبل ازیں ڈپٹی رجسٹرار افتخار شوکت نے فل کورٹ تعزیتی ریفرنس کی کارروائی کا آغاز کیا۔حافظ محمد ممتاز نے قرآن خوانی اور مرحوم وکیل اور سانحہ پشاور کے شہید ہونے والوں بچوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے فل کورٹ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ سعادت علی کیانی مرحوم ایڈووکیٹ نہایت ہی اعلیٰ اوصاف، حلیم الطبح، عاجز اور خداداد صلاحیتوں کے مالک وکیل اور نیک انسان تھے۔انھوں نے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے جو دنیا میں آیا ہے اسے ایک دن اس دنیا سے جانا ہے۔دنیا سے چلے جانے کے بعد انسان کے عہدے نہیں بلکہ انسان کا کردار اور اخلاق ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔راجہ سعاد ت علی کیانی مرحوم سے 17سال کی پرانی رفاقت تھی انھوں نے بطور وکیل،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل،سیکرٹری باراورممبر بار کونسل کی حیثیت سے ہمیشہ عدلیہ کے وقا رکو قائم رکھا۔ راجہ سعادت علی کیانی مرحوم اپنی عاجزی میں بے مثال تھے۔انھوں نے نہایت ہی ادب اور عاجزی کے ساتھ اپنے کیسز پیش کیے بار اور بینچ کے رشتہ کو مضبوط کیا۔ان کے والد سپریم کورٹ میں رجسٹرار رہے ہیں اس حوالے سے ان کا اور ان کی فیملی کا سپر یم کورٹ سے گہرا تعلق تھا۔نوجوان وکلاء ان کے کردار کو رول ماڈل بنائیں۔راجہ سعادت علی کیانی مرحوم کی وکالت اور عدلیہ کے لیے دی جانے والی خدمات کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب حضرت محمد ﷺ کے صدقے راجہ سعادت علی کیانی کی مغفرت فرمائے اور انھیں جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے آمین!
چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور کا سانحہ پوری قوم کے لیے ایک دردناک اورالمناک سانحہ ہے جس میں معصوم بچوں کوذبح کرکے بربریت کا نشانہ بنایا گیا۔دنیا کی تاریخ میں یہ المناک واقعہ ہے جس میں ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں۔جب بھی یہ دن آتاہے ساری قوم غمزدہ ہوجاتی ہے۔وطن عزیز کے خلاف دہشت گردی کی لہر کا پوری قوم نے مل کر مقابلہ کرنا ہے اور سفاک ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔وطن کی عزت و حرمت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔پاکستان اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے اس کی حفاظت اور حرمت ہم سب کا فرض ہے۔انھوں نے سانحہ آرمی پبلک سکو ل پشاور میں معصوم بچوں کی شہادتوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
ایڈووکیٹ جنرل آزادکشمیر شیخ مسعود اقبال نے کہا کہ راجہ سعادت علی کیانی مرحوم نے بطور وکیل اپنے فرائض یمانداری،دیانتداری اور فرض شناسی کے ساتھ سرانجام دیے ہیں ان کی خدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔اللہ تعالیٰ انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے آمین!
صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن جاوید نجم الثاقب ایڈووکیٹ نے کہاکہ راجہ سعادت علی کیانی مرحوم علمی اور ادبی شخصیت کے مالک نہایت ہی دیانتدار اور اعلیٰ اوصاف کے مالک عظیم انسان تھے انھوں نے قانون او رآئین کی حکمرانی،عدلیہ کی آزادی اور وکلاء کی راہنمائی کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔وکلاء کے حقوق کے تحفظ سمیت ان کی گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ فل کورٹ تعزیتی ریفرنس میں سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل راجہ سعادت علی کیانی مرحوم اور سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی گئی جس میں ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
میرپور (پی آئی ڈی)29اکتوبر2024
چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں آزادکشمیر کے سینئر وکلاء سردار محمد حلیم خان ایڈووکیٹ مرحوم اور سید شفقت حسین گردیزی ایڈووکیٹ مرحوم کی یاد میں تعزیتی فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر کے سینئر جج جسٹس خواجہ محمد نسیم،جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان،سابق ایڈھاک جج سپریم کورٹ مسعود اے شیخ،ایڈووکیٹ جنرل شیخ مسعود اقبال،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن جاوید نجم الثاقب ایڈووکیٹ،سابق ایڈووکیٹ جنرل راجہ انعام اللہ خان،سابق وائس چیئرمین بار کونسل راجہ خالد محمود خان،سابق صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بابر علی خان ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راجہ ماجد علی،سابق صدر بار راجہ ذوالفقار احمد خان،سابق صدر بار کامران طارق،میاں سلطان ایڈووکیٹ سمیت وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔قبل ازیں ڈپٹی رجسٹرار افتخار شوکت نے فل کورٹ تعزیتی ریفرنس کی کارروائی کا آغاز کیا۔حافظ محمد ممتاز نے قرآن خوانی اور مرحومین وکلاء کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے فل کورٹ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار محمد حلیم خان ایڈووکیٹ مرحوم اور سید شفقت حسین گردیزی ایڈووکیٹ مرحوم نہایت ہی اعلیٰ اوصاف،حلیم طبیعت اور خداداد صلاحیتوں کے مالک وکیل اور نیک انسان تھے جنھوں نے ہمیشہ عدلیہ کے وقار کو قائم رکھا اپنے پیشے کے لحاظ سے دونوں وکلاء کی خدمات کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔انھوں نے کہاکہ موت ایک اٹل حقیقت ہے اور ہر ذی شے نے اس دنیا سے چلے جانا ہے۔موت کے بعد انسان کے کردار اور اوصاف زندہ رہتے ہیں۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب حضرت محمد ﷺ کے صدقے سردار محمد حلیم خان ایڈووکیٹ مرحوم اور سید شفقت حسین گردیزی ایڈووکیٹ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انھیں جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے آمین
میرپور24اکتوبر2024
آزاد جموں و کشمیر کے77 ویں یوم تاسیس کے موقع پرسپریم کورٹ سرکٹ برانچ میرپورکے سبزہ زار پرپرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔پرچم کشائی کی تقریب میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس خواجہ محمد نسیم،سپریم کورٹ کے جج جسٹس رضا علی خان،ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد بہار،مشیر برائے قانون و پارلیمانی امور محترمہ نبیلہ ایوب،کسٹوڈین چوہدری خالد یوسف، ڈپٹی کمشنریاسر ریاض،ایس ایس پی خاور علی شوکت،آزاد کشمیر کے سینئر وکلاء اورسپریم کورٹ رجسٹری برانچ کے ملازمین کی بڑی تعدادموجود تھی
مظفرآباد 07اکتوبر2024
چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا ہے کہ عدالتی سال کے آغاز پر ہم سب کامل بیٹھنا ایک آزاد، خود مختار، غیر جانبدار، مضبوط اور باوقار عدلیہ کی بنیاد اور ضمانت ہے۔ عدلیہ ہو یا انتظامیہ یا مقننہ سب کا اولین فرض اور ذمہ داری عوام کے مسائل کا حل اور ایک فلاحی ریاست اور معاشرہ کا قیام ہے۔ آئین کے آرٹیکل 42 کے تحت سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے فیصلوں اور احکامات پر عملدرآمد تمام ریاستی اداروں کی آئینی ذمہ داری ہے۔ کوئی بھی ادارہ یا فرد آئین سے بالا تر نھیں ہے۔ عدلیہ انتظامیہ اور مقننہ ریاست کی وہ تین اکائیاں ہیں جن کی الگ الگ آئینی حدود و قیود مقرر ہیں۔ 2025 میں سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے قیام کو پچاس سال مکمل ہو رہے ہیں۔ یہ موقع ہمارے لئے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرنے پر دلی خوشی اور اطمینان کا باعث ہے۔ سپریم کورٹ میں اسوقت 2022کے تین یا چار اور 2023کے کل 50مقدمات زیر کار ہیں جبکہ2024میں دائر شدہ مقدمات کی سماعت ہو رہی ہے۔4اکتوبر 2024تک گزشتہ عدالتی سال کے دوران سپریم کورٹ نے کل 2980مقدمات کے فیصلے کیے۔کرنٹ ڈسپوزل کی یہ مثال شاید ہی جنوبی ایشیاء میں کسی دوسری ریاست کی سپریم کورٹ میں ملے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نئے عدالتی سال2024-25کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے صدر سپریم کورٹ بار راجہ سجاد احمدخان ایڈووکیٹ، وائس چیئرمین بار کونسل اشفاق حسین کاظمی ایڈووکیٹ اور ایڈووکیٹ جنرل شیخ مسعود اقبال نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ تقریب میں سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان،چیئرمین سروس ٹربیونل راجہ طارق جاوید، چیئرمین اپیلنٹ ٹربیونل ان لینڈ رونیو شیخ راشد مجید، چیئرمین ماحولیاتی ٹربیونل راجہ راشد، چیئرمین الیکشن ٹربیونل حافظ اکرم۔ وایس چیئرمین و اراکین بار کونسل۔ صدر و عہدیداران سپریم کورٹ بار،صدور و ممبران ہائی کورٹ بار،سینٹرل بار،ڈسٹرکٹ بار میرپور، راولاکوٹ، سیکرٹری قانون انصاف وپارلیمانی امور چوہدری وحید الحسن، لا آفیسران، رجسٹراروآفیسران سپریم کورٹ اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان جسٹس سردار لیاقت شاھین اور جسٹس سید شاھد بہار جو ہیڈ کوارٹر پر دستیاب تھے نے بھی سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کی تقریب کے آخر میں ہونے والی ریفرشمنٹ میں شرکت کی اور چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان اور سپریم کورٹ کے ججز صاحبان کو نئے عدالت سال کے آغاز پر مبارکباد دی۔ جب کہ چیف جسٹس عدالت عالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ بوجہ علالت تقریب میں شرکت نہ کر سکے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ الحمد للہ آج ہم عدالتی سال 25-2024 کا آغاز کرنے جا رہے ہیں اور اللہ تعالی کے خصوصی فضل و کرم سے بطور چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر میرا پانچواں عدالتی سال مکمل ہونے کو ہے۔ اس موقع پر میں اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکر بجالاتا ہوں اور تمام حجز صاحبان، وکلاء اور پوری عدلیہ کو ایک اور عدالتی سال کی کامیابی کے ساتھ تکمیل پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔-انہوں نے عدالتی سال کے آغاز پر ہم سب کامل بیٹھنا ایک آزاد، خود مختار، غیر جانبدار، مضبوط اور باوقار عدلیہ کی بنیاد اور ضمانت ہے۔ عدلیہ ہو یا انتظامیہ یا مقننہ سب کا اولین فرض اور ذمہ داری عوام کے مسائل کا حل اور ایک فلاحی ریاست اور معاشرہ کا قیام ہے۔ انصاف پر مبنی معاشرہ کے قیام کے لیئے تمام ریاستی اداروں اور افراد کو اپنا کر دار ادا کرنا ہوتا ہے۔ جمہوری اقدار کا تقاضا ہے کہ ریاستی شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ آئین کی بالا دستی، قانون کی حکمرانی، گڈ گورننس، بلا تخصیص فراہمی انصاف، معاشی مساوات، صحت، تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی شہریوں کے ساتھ پیش آنے والی نا انصافیوں کا تدارک کرنے کے لیے فیصلے اور ہدایات صادر کرنا عدالتوں کی آئینی ذمہ داری ہے اور سرکاری عاملین اور انتظامیہ کا کام ان فیصلوں پر عمل درآمد کروانا ہوتا ہے لیکن اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ اداروں اور افراد کی جانب سے فیصلوں پر عمل درآمد میں لیت و لعل اور تاخیری حربوں سے کام لیا جاتا ہے جس سے فراہمی انصاف میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ ہمیں سوچنا ہو گا کہ ریاست کے عام شہری کے ساتھ نا انصافی کا تدارک کیسے ہو گا۔ طاقتور کے لئے بھی انصاف کا وہی ترازو ہے جو ایک مظلوم کے لئے ہے۔ آئین اور قانون کی پاسداری کا حلف لینے کے بعد ہماری آئینی ذمہ داری بنتی ہے کہ ایسے مقدمات جو ہمارے روبرو پیش کئے جائیں ان میں فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور جہاں بھی آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہو اس کا نوٹس لیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم سب نے اللہ تعالی کے سامنے جوابدہ ہوناہے۔ ہم ریاستی ٹیکسوں سے تنخواہ ر صول کرتے ہیں اور میرے نزدیک اپنی سالانہ کار کردگی عوام کے سامنے رکھنا ہو گی تا کہ عدالتوں پر عوام کا اعتماد اور بھی زیادہ پختہ ہو۔ خود احتسابی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اس سے ریاست میں امن، ترقی اور خوشحالی کے راستے کھلیں گے۔ جج خواہ کسی بھی عدالت کا ہو اس کے کاندھوں پر انصاف فراہم کرنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اعلی عدلیہ ہو یا ما تحت عدلیہ تمام ججز صاحبان کسی خوف، رغبت و عناد، دباؤ یا تعلق کے بغیر منصفانہ اور آزادانہ فیصلے انصاف کے اصولوں اور حیرت کے مطابق کریں اور الحمد للہ ماضی میں ہماری عدلیہ نے انصاف کے سنہری اصول وضع کیے ہیں۔ہمیں چاہیے کہ اس توازن کو قائم رکھتے ہوئے مستقبل میں مزید بہتری کی جانب گامزن ہوں۔ جہاں کہیں کوئی کمی ہے اسے دور کیا جائے۔ میں یہ بات وثوق کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ نظام فراہمی انصاف میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات اور اصلاحات کی گنجائش موجود ہونے کے باوجود ہماری عدالتیں دلیر انہ، بے باک اور غیر جانبدار فیصلے کر نے میں اپنا تابناک ماضی رکھتی ہیں۔ لیکن سسٹم کی خرابی کی وجہ سے فیصلوں پر عمل درآمد میں تاخیر ہوتی ہے اور بیشتر دیوانی مقدمات میں عمل درآمد کے لئے دہائیاں بیت جاتی ہیں جس سے عوام کا نظام انصاف پر اعتماد کمزور پڑ جاتا ہے اور جب ریاست کے شہریوں کا اعتماد نظام عدل پر نہیں رہے گا تو پھر ریاست کا وجود بھی خطرے سے دوچار ہو سکتا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں اعلیٰ عدالتوں نے اپنے فیصلوں میں زریں اصول وضع کر رکھے ہیں جو فراہمی عدل میں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آئندہ بھی ہماری عدلیہ اسی طرح انصاف پر مبنی غیر جانبدارانہ اور دلیرانہ فیصلوں کی بنا پر آنیوالی نسلوں کے لئے انصاف پر مبنی ایک مضبوط اور جمہوری معاشرہ کی بنیاد فراہم کرتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ عدالتی سالوں کی طرح اس سال بھی ھم نے مظفر آباد، میرپور اور راولا کوٹ میں تعطیلات کے دوران عدالتی کام جاری رکھا۔ ویڈیو لنک پر بھی مقدمات کی سماعت جاری رکھی تاکہ کوئی فوری نوعیت کا مقدمہ کسی وجہ سے تاخیر کا شکار نہ ہو۔ گرمائی تعلیمات کے دوران ہم نے کل 481 مقدمات میں فیصلے صادر کئے ہیں۔ سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر میں اس وقت 2022 کے تین یا چار اور 2023 کے کل 50 کے لگ بگ مقدمات زیر کار ہیں جبکہ 2024 میں دائر شدہ مقدمات کی سماعت ہو رہی ہے۔ 4 اکتوبر 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ عدالتی سال کے دوران سپریم کورٹ میں کل 2980 مقدمات کے فیصلے ہوئے ہیں۔ کرنٹ ڈسپوزل کی یہ مثال شاید ہی جنوبی ایشیا میں کسی دوسری ریاست کی سپریم کورٹ میں ملے۔ بلاشبہ مقدمات کی یکسوئی اور فوری فراہمی انصاف ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور اس کا سہرا معززججز صاحبان کے سر ہے جنھوں نے اپنی اعلیٰ بصیرت، فہم و فراست اور دانش سے فراہمی انصاف کے لئے اپنی اعلی ترین صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے میرے ہمر اہ ریکارڈ فیصلے کئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہائی کورٹ ایک آئینی عدالت ہے اور میں نہایت خوشی اور اطمینان کے ساتھ بتانا چاہتا ہوں کہ اس وقت ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ کی کار کردگی تسلی بخش ہے اور مانیٹرنگ کا نظام بھی نہایت ہی موثر ہے۔ ہیڈ کوارٹر کے علاوہ ہائی کورٹ کے سرکٹ بینچوں میں بھی سرعت کے ساتھ فیصلے ہو رہے ہیں جس کا سہر اچیف جسٹس ہائی کورٹ اور ان کی ٹیم کے سر ہے۔ اس وقت بھی ہائی کورٹ کے سرکٹ بینچ ایکٹو ہیں جو نہایت اطیمنان بخش ہے۔انہوں نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل آزاد جموں و کشمیر اور ان کی ٹیم نے بھی اس سال عمدہ کارروائی کا مظاہرہ کیا ہے اور ایڈ منسٹریشن آف جسٹس میں اپنا کر دار ادا کیا۔ بار اور بینچ کے مضبوط رشتہ سے ہی ریاست میں ایک مضبوط و مستحکم عدلیہ، قانون اور آئین کی حکمرانی اور مؤثر نظام فراہمی انصاف کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں بار کونسل، سپریم کورٹ بار، ہائی کورٹ بار اور تمام ضلعی اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز نے جس طرح سے آئین اور قانون کی حکمرانی، میرٹ کی بالا دستی، بنیادی حقوق کے تحفظ، بار اور پہنچ کی مضبوطی اور عدلیہ کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے میں اس پر انھیں خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء ہمارے معاشرہ میں قانون کی حکمرانی کے لئے ایک مشعل کی حیثیت رکھتے ہیں اور میں نے ہمیشہ سے وکلاء کے مسائل کو ترجیح دی ہے اور آئندہ بھی آپ کے جائز حقوق کے لئے حتی المقدور کوششیں جاری رکھیں گے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ قانون کی کتابوں کا مطالعہ اپنا شعار بنالیں تاکہ انھیں قوانین کا علم ہونے کے ساتھ ساتھ عدالتی نظائر بھی ازبر ہوں اور وہ پوری تیاری کے ساتھ عدالتوں کے روبرو پیش ہو کر مقدمات کی پیروی کر سکیں۔ تاریخ گردانی سے ایک جانب فریقین مقدمہ شدید پریشانی کا شکار ہو جاتے ہیں اور عدالتوں کا قیمتی وقت بھی ضائع ہوتا ہے جب کہ دوسری جانب اصول انصاف کے تقاضے بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ ہم سب کو مل کر اس مقصد کے لئے سوچنا ہو گا۔ جب وکلاء پوری تیاری سے عدالتوں کی معاونت کرتے ہیں تو زیادہ بہتر اور مؤثر فیصلہ جات صادر ہو سکتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آنے والے سالوں میں وہ پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں اپنے مقدمات کی پیروی کریں گے۔ -انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 42 کے تحت سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے فیصلوں اور احکامات پر عملدرآمد تمام ریاستی اداروں کی آئینی ذمہ داری ہے۔ کوئی بھی ادارہ یا فرد آئین سے بالا تر نھیں ہے۔ عدلیہ انتظامیہ اور مقننہ ریاست کی وہ تین اکائیاں ہیں جن کی الگ الگ آئینی حدود و قیود مقرر ہیں۔ تینوں اداروں کی ذمہ داریاں الگ اور مختلف نوعیت کی ہیں۔ جب بھی کوئی ریاستی ادارہ اپنی آئینی حدود سے تجاوز کرتا ہے یا دوسرے اداروں کی ڈومین میں مداخلت کرتا ہے تو ایسی صورت میں مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ عدالتی فیصلوں پرعمل درآمد نہ ہونے سے رول آف لا اور آئین کی بالا دستی کے تصور کی نفی ہوتی ہے۔ عدالتیں کسی بھی صورت میں اس کی اجازت نہیں دے سکتی ہیں۔ عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی پر ہم اپنی آنکھیں بند نھیں رکھ سکتے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے مقدمہ عنوانی محمد عظیم دت بنام راجہ خادم حسین وغیرہ میں میر پور میں ماسٹر پلان کی خلاف ورزی اور غیر قانونی قبضہ مافیا کے خلاف احکامات جاری کئے ہیں اور ہمارے حکم پر اس سلسلہ میں چیف سیکرٹری کی سر براہی میں قائم کمیٹی کی رپورٹ بھی آچکی ہے جس میں وسیع پیمانے پر غیر قانونی الائمنٹوں کی تفصیلات موجودہیں مجھے امید ہے کہ متعلقہ ریاستی ادارے اس معاملہ میں اپنا آئینی کردار ادا کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآم کو یقینی بنائیں گے۔ہم نے محکمہ اوقاف کے زیر انتظام اولیائے کرام کے مزارات، ان سے حاصل شدہ آمدنی، زائرین کو حاصل سہولیات، ان مزارات سے منسلکہ تجارتی مراکز سے متعلق مالی بے ضابطگیوں اور دیگر بہت سی بد انتظامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے محکمہ اوقاف کی ملکیتی کروڑوں روپے مالیت کی وقف جائیدادوں پر غیر قانونی قبضہ جات واگذار کروانے کے لئے مقدمہ عنوانی کا مریز افضل بنام سیکرٹری محکمہ اوقاف وغیرہ میں مورخہ 20 دسمبر 2023 کو ہدایات جاری کیں اور اپنے فیصلہ میں متعدد اہم ترین معاملات کی نشاندہی کرتے ہوئے چار ماہ کے اندر تعمیلی رپورٹ طلب کی۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلہ پر حکومت کی جانب سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور امید ہے کہ اس فیصلہ پر من و عن عملد رآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک اور مقدمہ میں آزاد جموں و کشمیر میں ملاوٹ شدہ دودھ اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی فروخت کے خلاف کارروائی کا حکم دیا اور یہ امر انتہائی حوصلہ افزا ہے کہ ریاستی اداروں نے عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے پورے آزاد جموں و کشمیر میں ایسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے اور ایسے تجارتی مراکز کو سیل کیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کی خصوصی دلچسپی سے دودھ اور دیگر ملاوٹ شدہ اشیاء کی چیکنگ کے لئے پہلے فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریاں قائم کی گئیں بالآخر آزاد کشمیر میں پہلی بار فوڈ اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں آچکا ہے جو قابل ستائش ہے۔ ہم نے اتفاق سٹون کریشرز کے مقدمہ میں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ طلب کی اور معلوم ہوا کہ اربوں روپے کی آمدنی والے کریش پلانٹ محض گیارہ لاکھ روپے ٹیکس سالانہ جمع کروارہے تھے۔ ہم نے تمام آلودگی پھیلانے والے کریش پلانٹ بند کرنے کا حکم دیا اور اور سالانہ ریونیو کے بارہ میں محکمہ صنعت و حرفت اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں اور اس سلسلہ میں ناہانہ رپورٹ طلب کی۔ گذشتہ ڈیڑھ سال کے عرصہ میں موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس وقت تک آزاد کشمیر میں کریش سٹون کی صنعت سے 17 کروڑ کے لگ بھگ ریونیو خزانہ سرکار میں جمع ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ میر پور میں سپریم کورٹ کی سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ کی تعمیر کے لئے منصوبہ سازی کا کام مکمل ہو چکا ہے اور حکومت نے اس منصوبہ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بھی شامل کر لیا ہے۔ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے اسی ماہ اس منصوبہ کی ابتدائی منظوری حاصل ہونے کی توقع ہے اور امید ہے کہ بہت جلدی اس اہم منصوبہ کے سنگ بنیاد کی تقریب ہو گی۔ میں نئے عدالتی سال کے موقع پر حکومت آزاد جموں و کشمیر اور تمام ریاستی اداروں اور افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے سپریم کورٹ سرکٹ میر پور کی عمارت کی تعمیر کے سلسلہ میں جملہ امور انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دیئے اور تعاون کیا۔ محکمہ فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں ہم نے منصوبہ کی تصریحات کا بغور جائزہ لیا ہے اور ریاست کو در پیش مالیاتی مسائل کے پیش نظر عمارت کا مجموعی حجم مجوزہ نقشے میں دی گئی تصریحات کو مد نظر رکھتے ہوئے ممکنہ حد تک کم کرنے کا حکم دیا ہے تا کہ اس قومی منصوبہ کی تعمیر میں بھی قومی مالیاتی بچت کو اولیت دی جائے۔ مجھے امید ہے کہ یہ منصوبہ مقررہ تصریحات اور عمدہ معیار کے مطابق دی گئی مدت کے اندر مکمل ہو گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 2025 میں سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے قیام کو پچاس سال مکمل ہو رہے ہیں۔ یہ موقع ایک جانب ہمارے لئے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرنے پر دلی خوشی اور اطمینان کا باعث ہے جب کہ دوسری جانب اس امر کا متقاضی بھی ہے کہ اس موقع پر ہم سب مل بیٹھ کر نظام فراہمی انصاف میں اب تک کے تجربہ کو سامنے رکھتے ہوئے مستقبل کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی اور حکمت عملی کی بنیاد رکھیں تا کہ ریاست کے اس اعلیٰ ترین ایوان عدل کے قیام کی 50 سالہ گولڈن جوبلی تقریبات کا انعقاد کرتے ہوے ہماری آئندہ نسلیں اپنے آبا و اجداد کی تاریخ پر فخر کر سکیں اور خراج عقیدت پیش کر سکیں۔ ہمیں اس موقع پر یہ بھی سوچنا ہو گا کہ تحریک آزادی کشمیر کے ہیں کیمپ میں ہم نے نظام فراہمی انصاف میں بہتری کے لئے کیا کردار ادا کیا، کن نشیب و فراز کا سامنا رہا، بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لئے ہمارا کیا کردار رہا اور آج ہم کہاں کھڑے ہیں۔ سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کی پچاس سالہ گولڈن جوبلی تقریب میں آپ کی بھر پور شرکت بھارتی مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد کے لئے ہزاروں قربانیاں پیش کرنے والے ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے لئے ایک مثبت پیغام بھی ثابت ہو گی۔ آزاد ریاست کی اپنی سپریم کورٹ ہے جو باشندگان ریاست کے حقوق کی محافظ ہے اور ان کے تمام فیصلے ریاست کے اندر ہوتے ہیں اس کے بر عکس مقبوضہ کشمیر کے معصوم عوام کی زندگیوں کے فیصلے دہلی میں ہوتے ہیں۔ سپریم کورٹ آپ کی ریاست کی پہچان ہے۔ سپریم کورٹ کی تقریبات میں آپ کی شرکت اور ہر تقریب کو عالیشان طریقہ سے منانے کے لئے آپ کی تجاویز اور آرا کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔ گولڈن جوبلی جوڈیشل کا نفرنس میں بار کو نسل آزاد جموں و کشمیر، سپریم کورٹ بار، ہائی کورٹ بار، سنٹرل بار اور تمام ضلعی اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے علاوہ ریاست کے تمام سینئر وکلاء، اور نظام فراہمی انصاف سے منسلک افراد اور اداروں کے سربراہان کو اپنے مقالہ جات پیش کرنے کا موقع دیا جائیگا۔ اس سلسلہ میں بنیادی امور طے پا چکے ہیں۔ کانفرنس کے مختلف سیشن ہوں گے جس کی تفصیلات سپریم کورٹ کی ویب سائیٹ پر موجود ہیں مقالہ جات پیش کرنے والے مقررین کو چاہیے کہ سپریم کورٹ انتظامیہ کی جانب سے دی گئی مدت کے اندر اپنے تحریری مقالہ جات جمع کروادیں۔انہوں نے کہا کہ نئے عدالتی سال کا دن جہاں ایک طرف نظام فراہمی انصاف میں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے وہاں ہمیں اس مادر وطن کے ساتھ جذبہ حب الوطنی کے ساتھ سر شار ہو کر ملک اور قوم کی بھلائی اور بہتری کے متعلق سوچنے کی ترغیب بھی دیتا ہے اور موجودہ حالات میں ہماری قومی ذمہ داریوں کی طرف بھی توجہ دلاتاہے۔۔ تاریخ گواہ ہے کہ بر صغیر کے مسلمانوں کو جو آزادی ملی اس میں لاکھوں مسلمانوں کا لہو شامل ہے۔ اس خطہ کے مسلمانوں کو دین اسلام کے احیا کی عملی تعبیر کے لئے اللہ تبارک و تعالیٰ کی خاص عنایت سے ایک محفوظ قلعہ میسر آیا جس کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کہتے ہیں۔ پوری دنیا میں بسنے والے مسلمان پاکستان کو اپنے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ سمجھتے ہیں۔ دنیا میں جو بھی مسلمان آپ کو ملے گا وہ پاکستان کو اپنے لئے امن اور عزت کا مقام سمجھتے ہیں اور اس ریاست پر فخر کرتے ہیں۔ پاکستان کے عوام، حکومت اور اداروں نے ہمیشہ سے ہی پوری دنیا میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم اور زیادتی کے خلاف آواز بلند کی اور جس قدر ممکن تھا مسلمانوں کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دے کر ہمیں ایک ایسے تاریخی رشتے میں پرو دیا جوقیامت تک قائم رہے گا۔ پاکستان کی عوام اور اداروں نے ہمیشہ سے ہی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھر پورعسکری، اخلاقی، سفارتی جد وجہد میں مدد کی ہے۔ پاکستان کشمیریوں کا سفیر اور مدد گار ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی کے لئے کشمیریوں کے ساتھ جو طاقت ہر وقت کھڑی رہی ہے اور مستقبل میں بھی کھڑیرہے گی وہ پاکستان ہے۔ کشمیری قوم نے بھی ہمیشہ سے پاکستان سے بیحد محبت کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان پاکستان کا قومی پرچم اپنے جسم پر لپیٹ کر شہادت کے رتبہ پر فائز ہوتے رہے ہیں اور اسی سبز ہلالی پرچم کو کفن بناکر دفن ہونا پسند کرتے ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر کے عوام بھی پاکستان کی پہلی دفاعی لکیر ہیں جو ہر وقت بھارتی گولیوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔ پاکستان کے لئے بہت بار کٹھن وقت آیا لیکن ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت سے درپیش چیلنجز کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا گیا۔ دشموں کی جانب سے پاکستان کے ساتھ غیر اعلان شدہ جنگ کے ساتھ ساتھ سپانسر شدہ دہشتگردی مسلط کی گئی۔ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اور افادیت کیوجہ سے مختلف محاظوں پر عالمی استعمار نے اپنے مفادات کی خاطر اس ملک کو میدان جنگ بنانے کی کوشش کی۔ لیکن ہماری بہادر مسلح افواج اور پالیسی ساز اداروں نے ہمیشہ نہایت دلیری،فہم وفراست،تدبیر وہمت کے ساتھ دشمن کے عزائم خاک میں ملائے۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر میں 14اگست2024کو قومی پرچم کشائی کی تقریب نہایت ہی منفرد تھی۔ یوم آزادی کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کرنے پر بار کونسل اور آزادجموں و کشمیر کی تمام بار ایشوسی ایشن کے عہدیداران نے میرے چیمبر میں آکر مبارکبا ددی۔ہے اور حوصلہ افزائی کی جو لائق تحسین ہے اور میں ایک بار پھر سے ان کا شکریہ ادا کر تا ہوں۔ اس موقع پر میں تمام ریاستی اداروں، مسلح افواج اور پاکستان کے عوام کو بھی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کشمیری ہر حال میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تمام ریاستی اداروں اور افراد کو چاہیے کہ انفرادی اور ا اجتماعی طور پر پاکستان کے استحکام، مذہبی وملی یکجہتی اور باہم اتحاد ویگانگت کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور تمام اداروں کو اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر صرف اور صرف استحکام پاکستان، ملکی، خوشحالی اور مضبوطی کے لئے جدوجہد کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ نظام فراہمی انصاف میں جہاں ایک طرف عدالتوں نے قانون شکن افراد کو گرفت میں لاتے ہوئے کمزور، مظلوم اور بے زبان لوگوں کو حقوق دلانے ہوتے ہیں دوسری جانب میڈیا ان مظلوم اور بے زبان انسانوں کی آواز بن کر فراہمی انصاف میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ میڈیا اپنی حدود و قیود کا خیال رکھتے ہوئے لوگوں کو شعور و آگہی بہم پہنچاتا رہے گا۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو چاہیے کہ خبروں کی اشاعت سے پہلے تصدیق کر لیا کریں۔ بغیر تصدیق کے عدالتوں کے ججز صاحبان اور نظام فراہمی عدل سے متعلق غلط معلومات پر مبنی مواد نشر کرنا اور پروگرام چلانا، اسی طرح عدالتی ریمارکس کی غلط تعبیر و تشریح سے سنسنی پیدا کرنا یہ سب ایک جانب ریاست کے اعلیٰ ترین اداروں اور افراد کے مابین غلط فہمی کا سبب بنتا ہے جب کہ دوسری جانب ایسی غلط معلومات کی اشاعت سے عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد متزلزل ہو جاتا ہے۔ اس طرح کا طرز عمل قابل گرفت ہے اور ایسے میڈیا چینلز یا اخبارات کو چاہیے کہ عدلیہ سے متعلق کسی بھی قسم کا مواد نشر کرنے یا پروگرام چلانے سے پہلے اس کی تصدیق کر لیں بصورت دیگر متعلقہ قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے تمام شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر نئے جوش اور ولولے کے ساتھ عدالتی سال 25-2024 کا آغاز کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ ہم دوران عدالتی سال اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے فرہمی انصاف کے لئے اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج ہم گزشتہ سال کے اہداف کا اعادہ کرتے ہوئے آئندہ سال کے اہداف کا تعین کرنے کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں۔ یہ بات خوش آئندہے کہ گزشتہ سال میں عدالت العظمیٰ نے تین ہزار مقدمات کا فیصلہ کیا اور اس وقت سپریم کورٹ میں ایک سال سے پرانا کوئی کیس زیر التواء نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران بھی سپریم کورٹ میں باقاعدہ کیسز کی سماعت ہوتی رہی ہے سپریم کورٹ بار نے گذشتہ ایک سال میں مختلف پروگرام کروائے جن میں سپریم کورٹ کے آفیسران اور سٹاف کی بھرپور معاونت حاصل رہی۔ انہوں نے کہا کہ روں سال سپریم کورٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات کا آغاز ہونے جارہا ہے سپریم کورٹ انصاف کی فراہمی کا آخری ادارہ ہے جہاں لوگوں کے حقوق اور سزا، جزا کے فیصلے ہوتے ہیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے ریاست کے تمام اداروں پر Bindingہیں۔اس ادارہ کے وقار اور خودمختاری کے لیے وکلاء اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے تاکہ اسکی خود مختاری، غیر جانبداری اور وقار پر کوئی خرف نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اس توقع کا اظہار کرتے ہیں کہ نیاعدالتی سال قانون کی حکمرانی اور اداروں کی بہتری کا سال ہو گا اور ہم سب مل کر آئین کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین بار کونسل اشفاق حسین کاظمی نے کہا کہ سپریم کورٹ عدالتی سال میں تین ہزار مقدمات کے فیصلے کیے جو خوش آئند امر ہے۔ سپریم کورٹ نے وکلاء کی عزت نفس کو کم نہیں ہونے دیا۔بار اور بینچ ایک گاڑی کے دو پیہے ہیں۔ جب بار اور بینچ کا تعلق مضبوط نہ ہو تو یہ گاڑی نہیں چل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سپریم کورٹ کی تاریخ اور کارکردگی ہمیشہ شاندار رہی ہے اور ہماری سپریم کورت کبھی تنازعات کا شکار نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اور انکے ساتھی جج صاحبان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہون نے بروقت فیصلے کیے اور کچھ عوامی نوعیت کے معاملات میں تاریخ ساز فیصلے بھی کیے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی اور آئین کے تحفظ کے حوالہ سے بار اور بینج مل کر کام کرتے رہیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل آزادجموں وکشمیر شیخ مسعود اقبال نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے قیام کے بعد سپریم کورٹ کے عدالتی سال کے آغاز پر یہ آٹھویں تقریب منائی جارہی ہے۔ آٹھ سال قبل اس طرح کی تقریب نہیں ہوتی تھی۔ اس سارے کام کا سہر چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر راجہ سعید اکرم کے سر جاتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ چونکہ معزز سپریم کورٹ کے عہدہ پر فائز رہنے سے قبل آپ سپریم کورٹ آف پاکستان میں وکالت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ عدالتی سال منانے کا مقصد کار کردگی کا جائزہ لینا اور اس جائزے کی روشنی میں احداف کا تعین کرنا اور نتائج کے حصول کے لئے بہترین حکمت عملی وضح کرنا بھی ہے تا کہ ہم قانون کی عملداری پر اپنے مستقبل کے نتائج حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا فاضل جج صاحبان کی خدمت کا نتیجہ تب ہی ہو گا جب وکلا ء صاحبان مکمل تعاون کریں گے۔وکلاء صاحبان سے تعاون کی بھرپور اپیل کرتے ہوئے دعا گوہوں کی اعلیٰ پیشہ وارنہ اصولوں کے مطابق انصاف کی فراہمی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔.انہو ں نے کہا کہ ہماری اعلیٰ عدلیہ کی بہت اچھی تاریخ ہے۔ جہاں ایک جانب حجز صاحبان بلا خوف و خطر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور بغیر قسطوں کے سا ئیلین تک انصاف پہنچا رہے ہیں۔ ظالم چاہے جتنا بھی طاقتور اور سرکش ہو ہمارے جج صاحبان پر اثر انداز نہیں ہو سکتا اور نہ ہی کبھی ہوا ہے۔ لیکن ہمارے وکلاء کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ جب وہ عدالتوں کے روبرو پیش ہوں و مقدمہ کی فائل، متعلقہ قانون اور اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے پڑھ کر آئیں اور عدالتوں میں پیش ہوں۔ انہوں نے کہا میں جب ریاست کی اعلیٰ عدلیہ کی گزشتہ سال کی کار کردگی پر نظر دوڑاتا ہوں تو مجھے اپنے معزز چیف جسٹس و حجز صاحبان، وکلاء صاحبان اور سپریم کورٹ کے تمام عملہ کی بصیرت، انتھک محنت، لگن اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر محسوس ہوتا ہے۔ فاضل چیف جسٹس و حجز صاحبان کی گرانقدر خدمات اور تعاون کے بغیر نظام انصاف کی بہتری اور پیش رفت ہونا ممکن نہ ہے۔ ریاست کی اعلیٰ عدلیہ اپنی روایات، فراہمی انصاف اور اقدامات کی وجہ سے منفرد حیثیت کی حامل ہے۔ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہماری عدلیہ نے محد و دو سائل کے باوجود تاریخ ساز فیصلے کیے جس سے عوام میں اطمینان بخش کیفیت پیدا ہوئی۔ گزشتہ سال کی کار کردگی قابل ستائش اور اطمینان بخش رہی، اس وقت دیرینہ مقدمات زیر کار نہ ہیں۔ ریاست کی اعلیٰ عدلیہ نے آئین و قانون کی حکمرانی، میرٹ کی بالا دستی اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ موثر اور مثالی اقدامات اٹھائے۔ ا نہوں نے کہا کہ زیر سماعت مقدمات میں فوری فیصلوں کی روشنی میں عام آدمی کے عدالتوں پر اعتماد کو تقویت ملی۔ میں آزاد جموں و کشمیر کی وکلاء برادری، تمام انجمن ہاء کے عہدیداران واراکین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مقدمات کی تیزی سے سماعت اور نظام فراہمی انصاف کی بہتری کے لیے تعاون کیا اور آئندہ بھی بار اور بینچ کے مابین مثبت اور مثالی تعاون قائم رہے گا۔ نظام فراہمی انصاف کی ترقی کے لیے انفرادی اور اجتماعی کوشش جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ نظام عدل و انصاف کے قیام اور اس سے عام آدمی کے مستفید ہونے کے لیے تعصب سے پاک ماحول، بے لاگ اور انصاف پر در عدالت، سچی گواہی اور دیانتداروکیل کا ہونا بھی انتہائی ضروری ہے۔ غیر ضروری واقعات پر مبنی مقدمہ بازی اورہڑتالوں سے بھی اجتناب کرنا چاہیے۔ وکلاء اور ریاست کا اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ مثالی تعاون کا ہونا بھی انتہائی ضروری ہے۔ استحصالی قوانین اور طاقتور مافیہ انصاف کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ان کا خاتمہ بھی بے حد ضروری ہے۔ قانون کی بالا دستی اور حکمرانی کے لیے عدالتی فیصلہ جات پر بروقت عمل درآمد ہونا چاہیے کیونکہ انصاف کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ وکلاء صاحبان کی بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ عدالتی نظام کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔ ہم سب آئین کی بالا دستی، قانون کی حکمرانی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ اصولوں کی بجا آوری کے لیے اپنی کوششیں مسلسل جاری رکھیں گے۔میں یہاں اس بات کا ذکر کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ ہم فوری اور ستے انصاف کی فراہمی، غیر جانبدارانہ اور آزادانہ فیصلے آئین کی بالا دستی، قانون کی حکمرانی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ اصولوں کی بجا آوری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گئے اور اس سلسلہ میں عوام کی امیدوں اور خواہشات پر پورا اترنے کی ہر ممکن جستجو کریں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، محنت، لگن اور پیشہ ورانہ، اصولوں کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود اور معاشرتی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے سر انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔
Muzaffarabad: (05-Sep-2024)
Mr. Justice Khawaja Muhammad Nasim, the Hon’ble Senior Judge of the Supreme Court, has assumed the office of Acting Chief Justice of Azad Jammu and Kashmir. The oath of office was administered by Mr. Justice Raza Ali Khan, the Hon’ble Judge of the Supreme Court, during a formal ceremony at the Supreme Court Building in Muzaffarabad on September 5, 2024.
Muzaffarabad: (13-March-2024)
Honorable Mr. Justice Raja Saeed Akram Khan, Chief Justice of Azad Jammu and Kashmir administering the oath to Hon’ble Mr. Justice Masood A. Sheikh, as Ad-hoc Judge Supreme Court of Azad Jammu and Kashmir on 13-March-2024.
اسلام آباد (پی آئی ڈی)10جون2024
چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سپریم کورٹ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس میں شرکت، چیف جسٹس آزاد کشمیر نے کہا کہ آج کی کانفرنس میں مختلف ممالک کی مثالیں پیش کی گئیں جہاں مختلف اقدامات اٹھانے سے مثبت نتائج آئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ موسمیاتی بہتری میں عدالتی نظام کا کردار اہمیت رکھتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق قوانین کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔قانون سازی کے عمل میں عوامی شرکت اور ماہرین کی رائے شامل کرنا بھی ضروری ہے۔حکومتی اداروں کو فوری عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔عوام میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں شعور پیدا کرنا اور ان کی شرکت کو یقینی بنانا اہم ہے۔تعلیمی اداروں، میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز کے ذریعے آگاہی مہمات چلائی جائیں۔
میرپور (پی آئی ڈی)10جون2024
سپریم کورٹ رجسٹری برانچ میرپور میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد۔ تعزیتی ریفرنس میں چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان جسٹس خواجہ محمد نسیم، جسٹس رضا علی خان کی شرکت۔ تعزیتی ریفرنس کا انعقاد مرزا زید اللہ فہیم ایڈووکیٹ (سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج/رجسٹرار سپریم کورٹ) اور چوہدری جمیل احمد جاگل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی وفات پر کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس میں شیخ مسعود اقبال ایڈووکیٹ جنرل آزاد جموں وکشمیر، چوہدری شکیل زمان، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور،عہدیدیاران و نمائندگان بار ایسوسی ایشنز، وکلا صاحبان اور عدالت عظمیٰ کے عملہ نے شرکت کی۔ ریفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد چوہدری شکیل زمان ایڈووکیٹ اور شیخ مسعود اقبال ایڈووکیٹ جنرل نے مرحوم وکلاء کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر راجہ سعید اکرم خان نے مرحوم وکلاء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بار کے لیے خدمات، قانون کی حکمرانی اور عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی میں ان کے کردار کو سراہا۔ جناب چیف جسٹس نے اپنے خطاب میں کہا کہ دونوں وکلاء کی رحلت سے شعبہ قانون دیانتدار، پیشہ ور اور محنتی وکلا ء سے محروم ہو گیا ہے۔ ہر دو وکلاء نے وکالت کے شعبہ اور بار کی رہنمائی کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔ معزز چیف جسٹس نے ہر دو مرحوم وکلاء کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مرحومین نے شرافت، دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نیک نامی کے علاوہ ذاتی کردار وعمل میں بھی معاشرہ میں اچھی شہرت و نیک نامی حاصل کی۔ مرزا زید اللہ فہیم ایڈووکیٹ نے بحیثیت وکیل کے علاوہ ضلعی عدلیہ اور رجسٹرار سپریم کورٹ کی حیثیت سے اپنی خدمات بہترین انداز اور دیانتدارری سے سرانجام دیں۔ چوہدری جمیل احمد جاگل ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ کی حیثیت سے قانون کی پاسداری اور پیشہ ورانہ ترقی اس کے علاوہ انہوں نے بار کونسل آزاد جموں وکشمیر کے ممبر کی حیثیت سے قانون کی پاسداری اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے بہترین خدمات سر انجام دیں۔علاوہ ازیں انہوں نے بار کونسل آزاد جموں وکشمیر کے ممبر کی حیثیت سے بھی وکلا ء کے حقوق کے تحفظ اور بینچ و بار میں تعاون بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ معزز چیف جسٹس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں انسان کی حیثیت فانی ہے اور ہر انسان و ذی روح نے اس فانی دنیا سے ابدی دنیا کی طرف کوچ کر جانا ہے۔ انسان کے اس فانی دنیا سے انتقال کر جانے کے بعد اس کا کردار و عمل اور اس کی یادیں دنیا میں باقی رہ جاتی ہیں۔ لہٰذا ہم سب کی یہ بھرپور کوشش ہونی چاہیے کہ اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی میں اپنی اعلیٰ اور بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور معاشرے اور پیشہ ورانہ نظام کی ترقی اور اعلیٰ سمتوں پر استوار کرنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ معزز چیف جسٹس آزاد کشمیر نے کہاکہ بینچ اور بار کا رشتہ اور باہمی تعلق مضبوط اور مستحکم ہونا ضروری ہے تاکہ ایڈمنسٹریشن آف جسٹس میں دونوں کا کردار احسن اور موثر انداز میں پروان چڑھ سکے اور لوگوں کو انصاف کی فراہمی بہترین طرح سے سرانجام دی جا سکے۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے وکلا ء راجہ فیاض حیدر نوابی ایڈووکیٹ، سابق وائس چیئرمین بار کونسل آزاد جموں وکشمیر اور راجہ رزاق کشمیری ایڈووکیٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کی شدید علالت کا ذکر کرتے ہوئے ان کی جلد از جلد صحتیابی اور زندگی کے لیے دعا کی اور ان کی بار کے لیے خدمات کا ذکر کیا۔ آخر میں مرحوم وکلاء کے ایصال ثواب اور اخروی زندگی میں کامیابی کے لیے اور علیل وکلاء صاحبان کی جلد صحتیابی کئے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب کے آخر میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نے سپریم کورٹ میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقریب میں
کرنے والے بار کے تمام عہدیداران و اراکین کا شکریہ ادا کیا۔