میرپور 31 مئی 2021 چیف جسٹس آزادجموں وکشمیرسپریم کورٹ جناب راجہ سعید اکرم خان مستقل چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کا حلف لینے کے بعد میرپور سپریم کورٹ ریسٹ ہاوس پہنچے تو آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے جج جسٹس جناب خواجہ محمدنسیم اور جسٹس جناب رضاعلی خان نےانھیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ویلکم کیا ۔چیف جسٹس آزادکشمیرجناب راجہ سعیدم اکرم خان سپریم کورٹ کے ججز صاحبان کے ہمراہ جب سپریم کورٹ بلڈنگ میرپور پہنچے تو سپریم کورٹ کے جملہ افسران و ملازمین نے شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اورپھولوں کے گلدستے پیش کیے۔چیف جسٹس جب تقریب میں پہنچے تو شرکاء نے کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نےانہیں گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی۔ گارڈ آف آرنرکی تقریب کے موقع پر آزاد کشمیر کے ایڈووکیٹ جنرل راجہ انعام اللہ خان،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل مجید،کمشنر چوہدری محمد رقیب خان،ڈی آئی جی میرپور رینج چوہدری سجاد حسین،ڈپٹی کمشنر بدر منیر،ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن فاروق احمد منہاس،صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بابرعلی خان، صدر ڈسٹرک بار ایسوسی ایشن مسعود اے شیخ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل راجہ زبیرکیانی، سعادت علی ایڈووکیٹ، راجہ وسیم خان ایڈووکیٹ، ممبران بار کونسل، سینئروکلاء بھی موجود تھے۔ اس موقع پرچیف جسٹس آزادجموں وکشمیرراجہ سعید اکرم خان کو مبارک دینے والوں وکلاء کا تانتا باندھ گیا اور ان کی مستقل تعیناتی پر انہیں سے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔سینئر وکلاء نے چیف جسٹس آزاد کشمیر راجہ سعید اکرم خان اور سپریم کورٹ کے ججز صاحبان سے ملاقاتیں بھی کیں۔بعد ازاں چیف جسٹس آزاد کشمیر نے عدالتی مقدمات کے حوالے سے سٹاف کو ہدایات دیں۔