Picture Gallery 2021
Muzaffarabad:
Honorable Mr. Justice Raja Saeed Akram Khan, Chief Justice of Azad Jammu and Kashmir administering the oath to Hon’ble Mr. Justice Muhammad Younas Tahir, a Ad-hoc Judge Supreme Court of Azad Jammu and Kashmir on 11/11/2021.
میرپور 24 اکتوبر2021
آزاد جموں و کشمیر کے 74 ویں یوم تاسیس کے موقع پرسپریم کورٹ میرپورکے سبزہ زار پرپرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔آزادجموں وکشمیرکے چیف جسٹس جناب جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔پرچم کشائی کی تقریب میں سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس خواجہ محمد نسیم ، جج جسٹس رازعلی خان سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر ،کمشنر میرپور چودھری محمد رقیب ،ڈی ائ جی پولیس میرپور چودھری محمد سجاد ، ڈپٹی کمشنر میرپور بدر منیر ،ایس ایس۔ پی میرپور راجہ عرفان سلیم ،کے علاوہ وکلا نے شرکت کی۔
مظفرآباد 07 اکتوبر2021
چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیرجسٹس راجہ سعید اکرم نے محمد اجمل گوندل سے آڈیٹر جنرل آزادجموں وکشمیر کے عہدے کا حلف لے لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر میں منعقدہوئی۔
چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا ہے کہ عوام کیلئے بھلائی کرنے والا اللہ کو بہت پسند ہے، عظیم ہوتے ہیں وہ لوگ جو دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کرتے ہیں۔ انجم نثار میر مرحوم بہترین وکیل اور درد درد دل رکھنے والے انسان تھے۔ وکلاء میری فیملی ہیں،وکلاء کے مسائل میرے مسائل ہیں۔جب بھی سینٹرل بار آیا بہت محبت ملی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صدر سینٹرل بار ایسوسی ایشن انجم نثار میر کی چھٹی برسی کے موقع پر سینٹرل بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، جج احتساب کورٹ،ممبران بار کونسلز، سیکرٹری جنرل سپریم کورٹ بار سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ موت کا وقت مقرر ہے لیکن انسان کے جانے کے بعد اسکا کردار زندہ رہتا ہے۔انجم نثار میر اس بار کے چھ مرتبہ صدر رہے۔ وکلاء کے لئے ا ن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ انجم نثار میر نے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کیں‘ انہیں اللہ رب العزت پر بہت یقین تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر سینٹر ل بار ایسوسی ایشن راجہ آفتا ب نے کہاکہ انجم نثار میرعظیم وکیل اور اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک انسان تھے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو سکتا۔ ان کی وفات پر جو خراج عقیدت ان کو اہلیان کشمیر کی جانب سے دیا گیا وہ ایک تاریخ ہے۔ راحت فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ انجم نثار میر کی وکلاء کیلئے جدوجہد اور انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔تقریب کے آخر میں انجم نثار میر کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
سپریم کورٹ آ زاد جموں و کشمیر میں سب انسپکٹر پولیس طارق محمود کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان،سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم اور جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان کے علاوہ رجسٹرار سپریم کورٹ اور آفیسران کی شرکت۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نے ریٹائرہونے والے پولیس انسپکٹر کی خدمات کو سراہتے ہوے انھیں خراج تحسین پیش کیا۔ ریٹائرہونے والے پولیس انسپکٹر کو چیف جسٹس اور ججز کی جانب سے تحفے دینے کے علاوہ سند حسن کارکردگی اور شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔
مظفر آباد:
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی سپریم کورٹ آمد کے موقع پر چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر راجہ سعید اکرم خان، سینئرجج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان سے ملاقات کر رہے ہیں
چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان اور جسٹس رضا علی خان جج سپریم کورٹ نے سابق جج ہائی کورٹ راجہ سجاد احمد خان کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
Hon’ble Chief Justice Azad Jammu and Kashmir Mr. Justice Raja Saeed Akram Khan on Wednesday administered oath of office to Khawaja Muhammad Naseem and Raza Ali Khan Advocate as judge of Supreme Court of Azad Jammu and Kashmir . The oath-taking ceremony was held at the Supreme Court Building Muzaffarabad.
چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان بحیثیت چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر حلف اٹھانے کے بعد منگل کے روز سپریم کورٹ پہنچے تو آزاد کشمیر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
Hon’ble Justice Raja Saeed Akram Khan took the oath as Chief Justice of Azad Jammu & Kashmir today 18th May,2021. In a ceremony held at Aiwan-i-Sadr in Muzaffarabad, President Sardar Masood Khan administered the oath to Justice Raja Saeed Akram Khan. Prime Minister Raja Farooq Haider Khan, Acting Chief Justice of the High Court Justice Sadaqat Hussain Raja, members of the Cabinet, members of the Legislative Assembly, former Chief Justice Ch. Muhammad Ibrahim Zia, Vice Chairman Bar Council and Deputy Attorney General of Pakistan. Raja Khalid Mahmood, Senior lawyers of the Supreme Court and High Court and judicial officers attended the oath-taking ceremony.
مظفرآباد 13 اپریل 2021 ء
قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے آزادکشمیر میں جاری موسم بہار کی شجر کاری مہم کے سلسلہ میں آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔ علاوہ ازیں سینئر جج آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ، سابق چیف جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء، صدر سینٹرل بار ایسوسی ایشن راجہ آفتاب خان اورایڈووکیٹ جنرل راجہ انعام اللہ خان نے بھی پودے لگایے۔ شجرکاری کی اس تقریب میں سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی، سپریم کورٹ و ہائی کورٹ بار کے عہدیداران واراکین، سینئر وکلاء، خواتین وکلاء اور محکمہ جنگلات کے آفسیران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ کشمیر کی خوبصورتی جنگلات سے ہے، گرین کشمیر ہی ہمارا مشن ہے اس کی تکمیل کے لیے ہر سال درخت لگائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا بھی حکم ہے کہ جس نے ایک درخت لگایا اس نے جنت میں اپنا گھر بنایا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس وقت درختوں کی بہت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کے حکام کو کہتا ہوں کہ درخت لگانے سے زیادہ درختوں کی حفاظت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال شجر کاری کی مد میں کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ ہوتے ہیں۔ درخت زمین پر بھی نظر آنے چاہیں۔ صرف درخت لگا کر چھوڑنا نہیں چاہیے، ان کی حفاظت بھی یقینی بنائی جائے۔
نیلم 11 مارچ 2020
چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعیداکرم خان نے کہاہے کہ جج کاعہدہ بڑی آزمائش ہے عہدے کی شان پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے۔عدالت کاکام انصاف پر مبنی فیصلے کرنا ہے اور عدالت کے احترام کو ہر صورت قائم رکھا جائے۔ ججز کو دلیری کیساتھ فیصلے کرنے چاہیں۔ انصاف کی فراہمی ججز اور وکلاء کی ذمہ داری ہے۔ ڈسٹرکٹ بار نیلم کے نومنتخب عہدیداران نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعیداکرم خان نے ڈسٹرکٹ بار نیلم کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیلم کا خطہ مجاہدوں اور شہداء کا خطہ ہے کسی کی پسند و نا پسند پر فیصلے نہیں دئے جا سکتے مضبوط عدلیہ کیلئے مضبوط بار کا ہونا لازم ہے۔عدالتوں کاکام فیصلے کرناہے ججز کو آئین وقانون کے مطابق دلیری کیساتھ فیصلے کرنے چاہئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صداقت حسین راجہ جسٹس عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیر نے کہاہے کہ بار اور بینچ کے رشتہ کومضبوط بنانے سے عوام تک فوری انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ عدالتوں میں ججز کو انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے چاہیے۔انصاف پر مبنی فیصلے کر تے رہیں گے۔ وکلاء اور عدلیہ کا باہم رشتہ احترام کا ہے۔ تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے۔ تقریب سے وائس چیئرمین بار کونسل خواجہ مقبول وار ایڈووکیٹ، صدر بار امجد حسین لون و دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب میں سابق وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ، سابق صدر بار میرنذیر دانش ایڈووکیٹ، سید شاہد بہار ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، راجہ اطہر علی خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نیلم،اسسٹنٹ کمشنر سید عمران عباس نقوی، ضلع قاضی رشید گل، شیخ ایاز میر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج نیلم، خواجہ حبیب الرحمن سینئر سول جج نیلم، احسن الحق سینئرتحصیل قاضی آٹھ مقام،افتخار خواجہ سول جج اٹھ مقام، ہارون الرشید ایڈیشنل تحصیل قاضی اٹھ مقام، خواجہ محمدسلطان ایکسٹر اسسٹنٹ کمشنر اٹھ مقام، عارف حمید پی ڈی ایس پی، سردار ظہیر ڈی ایس پی اٹھ مقام، میر گوہر الرحمن ایڈووکیٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار نیلم، عبدالعزیز مغل سابق ممبر بارکونسل سردار ریاض خان ممبربارکونسل سمیت دیگر وکلاء، صحافیوں، سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی اور نومنتخب ممبرڈسٹرکٹ بار نیلم کو مبارکباد پیش کی۔ حلف لینے والے نو منتخب عہدیداران میں امجد حسین لون ایڈووکیٹ صدر، میر سجاد گوہر ایڈووکیٹ نائب صدر، مفتی مظہر الزمان ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل، محترمہ جوریہ عروج جائنٹ سیکرٹری، سید صدام حسین کاظمی ممبرایگزیکٹیو کمیٹی، عبدالصمود اعوان ایڈووکیٹ ممبرایگزیکٹو کمیٹی، راجہ راشد بصیر ایڈووکیٹ و دیگر شامل تھے۔
اسلام آباد 7مارچ 2021
چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ملینیم یونیورسل کالج اسلام آباد میں 21ویں صدی میں انسانی حقوق کے تحفظ کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں سابق چیف جسٹس گیمیاجسٹس علی نواز چوہان، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ پاکستان حسن رضا پاشا، نامور وکیل اور سیاستدان احمد رضا قصوری، سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ پاکستان افشاں غضنفر، سابق جج ڈاکٹر ساجد قریشی اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ قوسین فیصل مفتی نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں کر رہا ہے بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370اور 35-Aکو ختم کرنے اور بھارت میں صریحاً مسلمہ عالمی قوانین و خلاف انسانیت مسلم دشمنی پر مبنی قانون سازی کرنے کی وجہ سے نہ صرف جنوبی ایشیاء بلکہ پوری دنیا کو تباہی اور جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے۔ بھارتی چہرہ دستیوں کو لگام دینے میں تاخیر عالمی امن کے حوالے سے خدشات بڑھا رہی ہے۔ 73 سال گذر جانے کے باوجود کشمیر میں استصواب رائے نہ ہونا عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کا دوہرا معیار اور ناکامی ہے۔ کشمیری بھارت کا جابرانہ تسلط کسی طور بھی قبول کرنے کو تیار نہیں۔بھارتی قابض افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم، بڑے پیمانے پر ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، حراستی قتل عام کے بڑھتے ہوئے واقعات،محاصروں، گھر گھر تلاشیوں اور خواتین کی آبروریزیوں کی انسانی حقوق کی تنظیموں کی نشاندہی کے باوجود انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث بھارتی انتہاء پسند حکومت اور دیگر اداروں کی جانب سے مکمل سرپرستی اور تحفظ فراہم کیئے جانے کی پالیسیوں پر آنکھیں بند کر کے اگر عالمی طاقتوں نے اس کھیل کو اسی طرح جاری رہنے دیاور برصغیر کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کی وجہ اور سبب بننے والے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں، مسلمہ بین الاقوامی اصولوں، کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق فوری حل کروانے کی قابل عمل اور سنجیدہ کوششیں نہ کیں تو نہ صرف خطے کے عوام بلکہ پوری انسانیت کو اس کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔تقریب کے اختتام پر چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر راجہ سعید اکرم خان کو کالج کی طرف سے شیلڈ پیش کی گئی۔
Muzffarabad (04th March, 2021)
62nd Shariah (Islamic Law) Course Trainees of the Shariah Academy of International Islamic University, Islamabad visited the Supreme Court of Azad Jammu & Kashmir today 4th March, 2021.
مظفرآباد 03 مارچ 2021
جسٹس غلام مصطفی مغل سابق سینئر جج سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کےاعزاز میں عدلیہ کے لیے شاندار خدمات پر اپنے عہدہ کی آئینی مدت مکمّل کرنے کے بعد بھی الوداعی دعوتوں کا سلسلہ جاری، گزشتہ روز اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل خورشیدِ انور مغل کی جانب سے جسٹس غلام مصطفی مغل کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ تقریب میں جسٹس راجہ سعید اکرم خان چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر،قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس اظہر سلیم بابر ، سینئر جج عدالت العالیہ جسٹس محمد شیراز کیانی، جسٹس صداقت حسین راجہ جج عدالت العالیہ، سابق چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری ابراہیم ضیاء ، ایڈووکیٹ جنرل آزادجموں وکشمیر راجہ انعام اللہ خان، سابق ایڈووکیٹ جنرل کرم داد ایڈووکیٹ، اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل راجہ ایاز فرید، صدر تحصیل بار نصیر آباد راجہ امجد عباسی ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل تحصیل بار نصیر آباد راجہ داود احمد خان، سابق صدر تحصیل بار پٹہکہ راجہ خورشیدِ خان ایڈووکیٹ، راجہ سعید خان ایڈووکیٹ، نصیر احمد راجہ ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی.
مظفرآباد 02 مارچ 2021
چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان شاہد علی اعوان ایڈووکیٹ کے والد محترم کی وفات پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں