*سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد* *پریس ریلیز* سپریم کورٹ میں حال ہی میں دو نئے معزز جج صاحبان کی تقرریاں عمل میں آنے کے بعد مختلف اشخاص کی جانب سے ان کی تقرری پر مبارکباد ی سے متعلق پیغامات مختلف اخبارات میں شائع کیے جا رہے ہیں،جو کہ اعلی عدلیہ اور معزز جج صاحبان کی شایان شان نہیں۔ قبل ازیں بھی متعدد بار مدیران اخبارات و محکمہ اطلاعات کو مطلع کیا گیا ہے کے اعلی عدالتوں کے بارے میں کوئی بھی اشتہار یا خبر شائع کرنے سے قبل اس بابت دفتر ہذا سے تصدیق حاصل کر لی جائے۔ لہذا تمام اخبارات کے مالکان مدیران نمائندگان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آئندہ اعلیٰ عدلیہ سے متعلق کسی بھی مبارکبادی سے متعلق اشتہارات پیغامات کا سلسلہ بند کیا جائے اور اس طرح کے اشتہار پیغام یا خبر وغیرہ کی اشاعت سے قبل سپریم کورٹ رجسٹرار آفس سے تصدیق حاصل کر لی جائے ۔

Friday, May 28th, 2021 @ 10:48PM

*سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد* *پریس ریلیز* سپریم کورٹ میں حال ہی میں دو نئے معزز جج صاحبان کی تقرریاں عمل میں آنے کے بعد مختلف اشخاص کی جانب سے ان کی تقرری پر مبارکباد ی سے متعلق پیغامات مختلف اخبارات میں شائع کیے جا رہے ہیں،جو کہ اعلی عدلیہ اور معزز جج صاحبان کی شایان شان نہیں۔ قبل ازیں بھی متعدد بار مدیران اخبارات و محکمہ اطلاعات کو مطلع کیا گیا ہے کے اعلی عدالتوں کے بارے میں کوئی بھی اشتہار یا خبر شائع کرنے سے قبل اس بابت دفتر ہذا سے تصدیق حاصل کر لی جائے۔ لہذا تمام اخبارات کے مالکان مدیران نمائندگان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آئندہ اعلیٰ عدلیہ سے متعلق کسی بھی مبارکبادی سے متعلق اشتہارات پیغامات کا سلسلہ بند کیا جائے اور اس طرح کے اشتہار پیغام یا خبر وغیرہ کی اشاعت سے قبل سپریم کورٹ رجسٹرار آفس سے تصدیق حاصل کر لی
جائے ۔

Posted by
Categories: Press Release

Comments are closed.