Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home/ajksupremecourtg/public_html/index.php:2) in /home/ajksupremecourtg/public_html/wp-includes/feed-rss2.php on line 8
Supreme Court of Azad Jammu & Kashmir » Press Release https://ajksupremecourt.gok.pk Supreme Court Azad Jammu Kashmir Pakistan Fri, 19 Apr 2024 08:21:34 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=3.8.41 چیف جسٹس آزا دجموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراھی میں سٹیٹ جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا تیرہواں اجلاس https://ajksupremecourt.gok.pk/?p=13461 https://ajksupremecourt.gok.pk/?p=13461#comments Thu, 23 Feb 2023 08:39:20 +0000 https://ajksupremecourt.gok.pk/?p=13461                   چیف جسٹس آزا دجموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراھی میں سٹیٹ جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا تیرہواں اجلاس۔ اہم ترین فیصلے۔  سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے کمیٹی روم نمبر 1 میں منعقدہ اجلاس میں چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جناب جسٹس راجہ سعید اکرم خان، چئیرمین جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے ساتھ  سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم،  ممبر،جسٹس صداقت حسین راجہ چیف جسٹس ہائی کورٹ، ممبر اور جسٹس میاں عارف حسین سینئر جج ھائی کورٹ،  ممبر جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے  ساتھ سیکرٹر ی قانون و انصاف آزاد جموں و کشمیر کے علاوہ سپریم کورٹ، ھائی کورٹ اور محکمہ قانون کے سینئر آفیسران شریک  ھوے۔  اجلاس  کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔  چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نے کمیٹی کے شرکاء کو خوش آمدید کہا ۔ اجلاس کے آغاز سے قبل   ترکیہ، شام اور لبنان میں ہونے والے ہولناک زلزلے  سے انسانی جانوں کے نقصان پر دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ ۔ کمیٹی نے زلزلے کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے   شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔  کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ  سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان اپنی پانچ ایام کی بنیادی  تنخواہ  جبکہ سپریم کورٹ ،  ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ  کے  گریڈ بیس و بالا کے آفیسران تین ایام کی بنیادی تنخواہ اور اسی طرح عدلیہ کے  گریڈ بیس سے کم  کے دوسرے تمام ملازمین کی دو ایام کی بنیادی تنٰخواہ ترکیہ ، شام اور لبنان کے زلزلہ متاثرین کے لئے بطور عطیہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ سیکرٹری قانون جو کہ سیکرٹری جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی بھی ھیں کمیٹی کے سابق اجلاسوں اور فیصلوں پر عمل درآمد بارے بریف کیا۔   اجلاس میں آئین اور قانون کی بالادستی، عدالتی امور کے علاوہ دیوانی اور فوجداری قوانین کے ساتھ ساتھ عدالتی انتظام و انصرام  کا  بھی جائزہ لیا گیا اور اہم ترین فیصلے ہوئے ۔  جوڈیشل پالیسی میکنگ کیمٹی کے تیرہویں اجلاس کے باقاعدہ آغاز سے قبل سیکرٹری قانون نے کمیٹی کو بتایا کہ اس وقت تک کمیٹی کے بارہ اجلاس منعقد ہو چکے ہیں۔  کمیٹی کے قیام سے اب تک ھونے والے اجلاسوں میں  عدلیہ کی کارکردگی، استعداد کار اور انفراسٹرکچر  میں بہتری کے علاوہ مختلف قوانین میں موجود سقم دور کرنے اور انصاف کی فوری فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے  لئے کمیٹی نے کام کیا ہے اور خاطر خواہ  نتائج حاصل کئے ھیں۔  کمیٹی کو بتایا گیا کہ بارہویں اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا تھا  کہ جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد  کیا جائے اور اس بارے میں  حکومتی محکمہ جات کو مطابقاً مطلع کر دیا جائے۔  اس فیصلہ کی تعمیل میں  9 مارچ 2022 کو ایک سرکلر جاری کیا گیا  جس میں تمام سرکاری محکمہ جات کو ہدایت کی گئی کہ جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں پر  من و عن عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ جناب چئیرمین  جوڈیشل پالیسی میکنگک کمیٹی چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نے  کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد پر اطیمنان کا اظہار کیا ھے۔کمیٹی   نے اس امر کا اعادہ بھی کیا کہ  عدالتی ڈگریوں پر عمل درآمد میں غیر معمولی تاخیر  عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد میں بڑی تاخیر کا سبب ہے۔    کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس  معاملہ میں  غور و خوض کے لئے خصوصی اجلاس طلب کیا جائے گا۔   تاہم اس دوران محکمہ قانون  بینکنگ کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کے طریقہ کار اور  اس سلسلہ میں لاہور ھائی کورٹ  کے فیصلہ کا بھی  ملاحظہ کرے  تاکہ عدالتی ڈگریوں پر عمل درآمد میں تاخیر کے اسباب  کا تدارک کیا جا سکے۔۔اجلاس میں یہ امر بھی زیر غور لایا گیا کہ   چئیر پرسن ان لینڈ ریونیو اور ماحولیاتی ٹربیونل  کی تقرری   نہ ہونے کی وجہ سے فریقین مقدمہ   متاثر ہو رہے ھیں اور ان کے پاس  اس کے علاوہ کوئی چارہ  کار نھیں ہے کہ وہ ایسی صورت میں ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کریں   جس سے  ہائی کورٹ پر مزید  بوجھ بن رہا ہے۔   سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر   نےچئیر پرسن ان لینڈ ریونیو  کی فوری تقرری  کے سلسہ میں فیصلہ دے رکھا ہے لیکن   ابھی تک یہ مسئلہ حل نھیں ہو سکا ہے۔ سیکرٹری قانون نے اجلاس کو بتایا کہ اس سلسہ میں ایک سمری پہلے ہی وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کے رو برو پیش کی جا چکی ہے۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نے خواہش کا اظہار کیا ھے کہ  ان عہدوں پر تقرری کے لئے ترجیحاً اقدامات اٹھائے جائیں۔سٹیٹ جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی ایک اعلیٰ سطحی آئینی ادارہ ہے  جس کے فیصلوں  سے نظام فراہمی  عدل پر دور رس اثرات مرتب ہو تے ہیں ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس فورم کے فیصلہ جات پر عمل درآمد  کو تمام انتظامی اداروں  پر لازم قرار دینے کے لئے قانون میں لازمی  ترامیم عمل میں لائی جائیں گی۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا  کہ   کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں کئے جانے والے فیصلہ اور  میڈیا رپورٹس کے با وجود  متعدد ریٹائرڈ شخصیات  سپریم کورٹ/ ہائی کورٹ/شریعت کورٹ   کے سرکاری نشانات، فلیگ راڈ، مونوگرام،  گرین نمبر پلیٹ اور  مونوگرام وغیرہ استعمال کر رہے ھیں ۔ مزید برآں ایسی ریٹائرڈ شخصیات کے ہمراہ گاڑیوں کے ڈرائیور  بھی  عدلیہ کے بیج والی ٹوپیاں  بھی پہنتے ہیں۔ کمیٹی نے سیکرٹری جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کو ہدایت کی کہ  تمام ریٹائرڈ شخصیات کو سربمہر لفافوں میں  مکتوب جاری کیا جائے  اور انھیں بتایا جائے کہ  یہ عمل غیر قانونی ہے اور آئندہ   پرائیویٹ گاڑیوں پر گرین نمبر پلیٹ، سرکاری مونوگرام ،فلیگ راڈ اور سرکاری نشانات کے استعمال  کی صورت میں   ایسی گاڑیوں سے نمبر پلیٹ، فلیگ راڈ، مونوگرام/نشانات   وغیرہ  ضلعی انتظامیہ کے ذریعے ہٹا دئیے جائیں اور اگر یہ مونوگرام، فلیگ راڈ یا  نمبر پلیٹ کسی سرکاری دفتر کی ملکیت ھیں تو فوری طور پر اس دفتر میں واپس جمع کروائے جائیں۔ ۔ اجلاس میں یہ  امر بھی زیر غور لایا گیا کہ آزاد کشمیر میں  کچھ دیگر ریاستی   اداروں کےسربراہان/عہدیداران بھی آئینی عدالتوں کے مماثل سرکاری نمبر پلیٹیں ،  فلیگ راڈ ، مونوگرام اور نشانات  وغیرہ اپنی سرکاری  گاڑیوں کے ساتھ استعمال کر رہے ھیں ۔ ایسے تمام آفیسران /عہدیداران کو بھی محکمہ قانون کے ذریعہ فوری مطلع  کیا جائے  کہ فوری طور پر ایسے نشانات کو ہٹا دیا جائے چوں کہ ایسے محکموں کے آفیسران /عہدیداران  ان سرکاری  نشانات اور مونوگرام وغیرہ   استعمال کرنے کا  قانونی  استحقاق نھیں رکھتے۔اجلاس  میں اس امر کی نشاندہی بھی کی گئی کہ محکمہ اطلاعات  کے فیس بک پیج  پر  یہ درج ہے کہ  ایک منصوبہ   مالیتی 40 کروڑ 65 لاکھ  94 ہزار ہائی کورٹ  آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ installation of elevator  in High Court  has been approved”    “ جو بالکل غلط اور سراسر بے بنیاد   ہے جو ھائی کورٹ پر دشنام طرازی ہے۔ سیکرٹری اطلاعات  کو  سیکرٹری قانون کے ذریعہ اطلاع دی جائے کہ  وہ  اس  طرح کا بیان پی آئی ڈی کی فیس بک پیج پر لگانے کی وجہ بیان کرے اور   اس خبر  کی فوری طور پر درستی عمل میں لائے۔۔چیف جسٹس ھائی کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے کمیٹی کو بتایا کہ   کمیٹی کے سابق فیصلوں کی تعمیل میں  ماتحت عدلیہ کے تمام ججز صاحبان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کر دیئے ھیں ۔۔ آخر میں چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نےاجلاس کے   تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

]]> https://ajksupremecourt.gok.pk/?feed=rss2&p=13461 0 Press Release Dated : 07th June, 2022 https://ajksupremecourt.gok.pk/?p=12911 https://ajksupremecourt.gok.pk/?p=12911#comments Tue, 07 Jun 2022 07:50:26 +0000 https://ajksupremecourt.gok.pk/?p=12911 Download Press Release

]]>
https://ajksupremecourt.gok.pk/?feed=rss2&p=12911 0
Mirpur: 30-11-2021 https://ajksupremecourt.gok.pk/?p=12563 https://ajksupremecourt.gok.pk/?p=12563#comments Tue, 30 Nov 2021 09:33:35 +0000 http://ajksupremecourt.gok.pk/?p=12563 Disposal

]]>
https://ajksupremecourt.gok.pk/?feed=rss2&p=12563 0
*سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد* *پریس ریلیز* سپریم کورٹ میں حال ہی میں دو نئے معزز جج صاحبان کی تقرریاں عمل میں آنے کے بعد مختلف اشخاص کی جانب سے ان کی تقرری پر مبارکباد ی سے متعلق پیغامات مختلف اخبارات میں شائع کیے جا رہے ہیں،جو کہ اعلی عدلیہ اور معزز جج صاحبان کی شایان شان نہیں۔ قبل ازیں بھی متعدد بار مدیران اخبارات و محکمہ اطلاعات کو مطلع کیا گیا ہے کے اعلی عدالتوں کے بارے میں کوئی بھی اشتہار یا خبر شائع کرنے سے قبل اس بابت دفتر ہذا سے تصدیق حاصل کر لی جائے۔ لہذا تمام اخبارات کے مالکان مدیران نمائندگان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آئندہ اعلیٰ عدلیہ سے متعلق کسی بھی مبارکبادی سے متعلق اشتہارات پیغامات کا سلسلہ بند کیا جائے اور اس طرح کے اشتہار پیغام یا خبر وغیرہ کی اشاعت سے قبل سپریم کورٹ رجسٹرار آفس سے تصدیق حاصل کر لی جائے ۔ https://ajksupremecourt.gok.pk/?p=11826 https://ajksupremecourt.gok.pk/?p=11826#comments Fri, 28 May 2021 17:48:48 +0000 http://ajksupremecourt.gok.pk/?p=11826 *سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد* *پریس ریلیز* سپریم کورٹ میں حال ہی میں دو نئے معزز جج صاحبان کی تقرریاں عمل میں آنے کے بعد مختلف اشخاص کی جانب سے ان کی تقرری پر مبارکباد ی سے متعلق پیغامات مختلف اخبارات میں شائع کیے جا رہے ہیں،جو کہ اعلی عدلیہ اور معزز جج صاحبان کی شایان شان نہیں۔ قبل ازیں بھی متعدد بار مدیران اخبارات و محکمہ اطلاعات کو مطلع کیا گیا ہے کے اعلی عدالتوں کے بارے میں کوئی بھی اشتہار یا خبر شائع کرنے سے قبل اس بابت دفتر ہذا سے تصدیق حاصل کر لی جائے۔ لہذا تمام اخبارات کے مالکان مدیران نمائندگان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آئندہ اعلیٰ عدلیہ سے متعلق کسی بھی مبارکبادی سے متعلق اشتہارات پیغامات کا سلسلہ بند کیا جائے اور اس طرح کے اشتہار پیغام یا خبر وغیرہ کی اشاعت سے قبل سپریم کورٹ رجسٹرار آفس سے تصدیق حاصل کر لی
جائے ۔

]]>
https://ajksupremecourt.gok.pk/?feed=rss2&p=11826 0
پریس ریلیز جناب چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر،بشمول معزز جج صاحبان سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر سوموار مورخہ31مئی2021سپریم کورٹ برانچ رجسٹری میرپو رمیں مقدمات کی سماعت فرمائیں گے۔اس سلسلہ میں دفتر ہذا سے باضابطہ نوٹیفیکیشن زیر نمبرس ک /5089-5100/2021مورخہ28.5.2021جاری کیا گیا ہے تا ہم قبل ازیں سپریم کورٹ برانچ رجسٹری میرپور ٹور پروگرام کے حوالہ سے جاری شدہ نوٹیفیکیشن زیر نمبر س ک /5008-15/2021مورخہ27.5.2021منسوخ کر دیا گیا۔ https://ajksupremecourt.gok.pk/?p=11822 https://ajksupremecourt.gok.pk/?p=11822#comments Fri, 28 May 2021 07:32:17 +0000 http://ajksupremecourt.gok.pk/?p=11822 پریس ریلیز

جناب چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر،بشمول معزز جج صاحبان سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر سوموار مورخہ31مئی2021سپریم کورٹ برانچ رجسٹری میرپو رمیں مقدمات کی سماعت فرمائیں گے۔اس سلسلہ میں دفتر ہذا سے باضابطہ نوٹیفیکیشن زیر نمبرس ک /5089-5100/2021مورخہ28.5.2021جاری کیا گیا ہے تا ہم قبل ازیں سپریم کورٹ برانچ رجسٹری میرپور ٹور پروگرام کے حوالہ سے جاری شدہ نوٹیفیکیشن زیر نمبر س ک /5008-15/2021مورخہ27.5.2021منسوخ کر دیا گیا۔

Download Notification

]]>
https://ajksupremecourt.gok.pk/?feed=rss2&p=11822 0
Press Release Dated : 26th May, 2021 https://ajksupremecourt.gok.pk/?p=11814 https://ajksupremecourt.gok.pk/?p=11814#comments Thu, 27 May 2021 03:05:48 +0000 http://ajksupremecourt.gok.pk/?p=11814 WhatsApp Image 2021-05-26 at 23.23.52

]]>
https://ajksupremecourt.gok.pk/?feed=rss2&p=11814 0
پریس ریلیز (04 دسمبر ، 2020) https://ajksupremecourt.gok.pk/?p=10789 https://ajksupremecourt.gok.pk/?p=10789#comments Fri, 04 Dec 2020 13:42:59 +0000 http://ajksupremecourt.gok.pk/?p=10789  پریس ریلیز.

مظفرآباد
سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر اور سینیئر جج سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے ڈسٹرکٹ بار باغ کی جانب سے دعوت پر جسٹس غلام مصطفی مغل کے اعزاز میں منعقد ہونے والی الوداعی تقریب میں شرکت کی. تقریب میں چیف جسٹس عدالت عالیہ اور ایڈووکیٹ جنرل بھی شریک تھے. باغ کے مقام پر معزز چیف جسٹس صاحبان و معزز سینئر ججز صاحب نے سابق وزیر حکومت سردار میر اکبر کے برادر حقیقی اور سابق وزیر حکومت سردار قمرالزمان خان کے بھتیجے کی وفات پر ان کے ساتھ تعزیت کی.جو کہ انسانی اخلاقی اقدار کا تقاضا بھی ہے. جبکہ انھوں نے کسی بھی سیاسی تقریب میں شرکت نہیں کی. بعض عناصر کی جانب سے حقائق کو توڑ مروڑ کر یہ تاثر دیا جا رھا ہے کہ ججز صاحبان نے کسی قسم کی سیاسی تقریب میں شرکت کی جو بالکل غلط اور بے بنیاد ھے. اس طرح کی من گھڑت اور بے بنیاد خبروں سے گریز کیا جایے. چیف جسٹس اور ججز صاحبان کے ھمراہ تعزیت کے لیے جانے والوں میں چیف جسٹس عدالت عالیہ کے علاوہ معزز اراکین بار کی کافی تعداد بھی شامل تھی.

]]>
https://ajksupremecourt.gok.pk/?feed=rss2&p=10789 0