ظفرآباد – 14جولائی2020 سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر میں ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت شروع۔ چیف جسٹس آزا د جموں وکشمیر مورخہ 17 جولائی 2020 بروز جمعۃ المبارک افتتاح کریں گے۔ سرکٹ بینج میر پور میں دائر مقدمات میں وکلاء فریقین میر پور سرکٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے بحث کریں گے جبکہ چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر اور جناب جسٹس غلام مصطفی مغل پر مشتمل بینچ مظفرآباد میں ویڈیولنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کریں گے۔ آزاد جموں وکشمیر کی عدالتی تاریخ میں ویڈیو لنک پر سرکٹ بینچ سے مقدمہ کی سماعت ایک اہم سنگ میل ہے۔عوام اور وکلاء کو ایک بہت بڑی سہولت میسر آئے گی۔ وکلاء اور فریقین مقدمہ کے سفری اخراجات میں بھی کمی ہوگی اور ان کا قیمتی وقت بھی بچے گا۔

ظفرآباد – 14جولائی2020
سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر میں ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت شروع۔ چیف جسٹس آزا د جموں وکشمیر مورخہ 17 جولائی 2020 بروز جمعۃ المبارک افتتاح کریں گے۔ سرکٹ بینج میر پور میں دائر مقدمات میں وکلاء فریقین میر پور سرکٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے بحث کریں گے جبکہ چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر اور جناب جسٹس غلام مصطفی مغل پر مشتمل بینچ مظفرآباد میں ویڈیولنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کریں گے۔ آزاد جموں وکشمیر کی عدالتی تاریخ میں ویڈیو لنک پر سرکٹ بینچ سے مقدمہ کی سماعت ایک اہم سنگ میل ہے۔عوام اور وکلاء کو ایک بہت بڑی سہولت میسر آئے گی۔ وکلاء اور فریقین مقدمہ کے سفری اخراجات میں بھی کمی ہوگی اور ان کا قیمتی وقت بھی بچے گا۔