تعزیتی خبر سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر مورخہ 20جولائی2020 چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جناب جسٹس راجہ سعید اکرم خان اور سینئر جج سپریم کورٹ جناب جسٹس غلام مصطفی مغل نے سابق جج لاہور ہائی کورٹ، جج سپریم کورٹ پاکستان اور سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جناب جسٹس سردار محمد اسلم کی وفات پر انتہائی گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیاہے۔ انھوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ جسٹس سردار محمد اسلم عدلیہ کا ایک بیش قدر اثاثہ تھے۔انھوں نے بحیثیت قانون دان آئین اور قانون کی حکمرانی کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انھوں نے بطور جج لاہور ہائی کورٹ اور بعد ازاں جج سپریم کورٹ اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تاریخی فیصلے صادرفرمائے جو رہتی دنیا تک قانون کے طلباء کے لیے نظیر میں۔مرحوم کی اعلیٰ ترین خدمات عدالتی، سماجی اور ملی خدمات پر انھیں دلی طور پر خراج تحسین اورہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں مرحوم کے سوگوار خاندان اور اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعا لیٰ ان کے ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائے اورمرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔ آمین۔

تعزیتی خبر سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر
مورخہ 20جولائی2020
چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جناب جسٹس راجہ سعید اکرم خان اور سینئر جج سپریم کورٹ جناب جسٹس غلام مصطفی مغل نے سابق جج لاہور ہائی کورٹ، جج سپریم کورٹ پاکستان اور سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جناب جسٹس سردار محمد اسلم کی وفات پر انتہائی گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیاہے۔ انھوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ جسٹس سردار محمد اسلم عدلیہ کا ایک بیش قدر اثاثہ تھے۔انھوں نے بحیثیت قانون دان آئین اور قانون کی حکمرانی کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انھوں نے بطور جج لاہور ہائی کورٹ اور بعد ازاں جج سپریم کورٹ اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تاریخی فیصلے صادرفرمائے جو رہتی دنیا تک قانون کے طلباء کے لیے نظیر میں۔مرحوم کی اعلیٰ ترین خدمات عدالتی، سماجی اور ملی خدمات پر انھیں دلی طور پر خراج تحسین اورہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں مرحوم کے سوگوار خاندان اور اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعا لیٰ ان کے ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائے اورمرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔ آمین۔